وراٹ آئی سی سی بلے بازی کی ٹاپ رینکنگ کے قریب

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، شبھمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عالمی  کپ 2023 میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی مرد بلے بازوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، شبھمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ بابر اعظم 824 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوہلی 791 پوائنٹس کے ساتھ زیادہ پیچھے نہیں ہیں جبکہ کپتان روہت شرما بھی 769 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔


ورلڈ کپ میں، گل نے 354 رنز بنائے اور بابر صرف 320 رنز بنا سکے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکا، جس سے کوہلی اور روہت کے لیے ٹاپ رینکنگ میں جگہ بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔

آسٹریلیا کےسلامی بلے بازورلڈ کپ فائنل میں شاندار سنچری اور پلیئر آف دی میچ پرفارمنس کے بعد مجموعی طور پر 28 درجے چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


ون ڈے بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج بدستور ٹاپ پر ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ چار درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک آٹھ درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز سات پائیدان کی بہتری کے ساتھ 27ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ہندوستان کی گیندبازی جوڑی محمد سراج (تیسرے) اور جسپریت بمراہ (چوتھے) گیندبازوں میں ٹاپ 10 میں برقرار ہے، جب کہ ساتھی کھلاڑی کلدیپ یادو ایک مقام نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے ساتھ ساتویں اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج دو درجے نقصان کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔