ٹی-20 رینکنگ میں وراٹ کو ایک مقام کا ہوا فائدہ

آئی سی سی نے اپنی ٹوئنٹی 20 رینکنگ جاری کی ہے جس میں اوپنر راہل اپنے چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ کپتان وراٹ اور شکھر دھون نے ایک ایک جگہ کا سدھار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی ہفتہ کو جاری تازہ ٹوئنٹی -20 رینکنگ میں ایک مقام کا سدھار کیا ہے جبکہ ٹیم کے اوپنر لوکیش راہل اپنے چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے اپنی ٹوئنٹی 20 رینکنگ جاری کی ہے جس میں اوپنر راہل اپنے چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ کپتان وراٹ اور شکھر دھون نے ایک ایک جگہ کا سدھار کیا ہے۔ ہندوستان نے یہ سریز 2-0 سے جیتی ہے۔ گوہاٹی میں پہلا میچ منسوخ رہا تھا۔

ٹوئنٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں سلامی بلے باز راہل چھٹی رینک کے ساتھ سرفہرست بلے باز ہیں، انہیں 26 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے اور ان کے کل 760 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ ہندوستانی کپتان وراٹ ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ نویں درجہ بندی پر ہیں جبکہ دھون 15 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے کھلاڑی منیش پانڈے چار مقام اٹھ کر 70 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ بلے باز ہیں۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ گیند بازوں کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے بالرز کا قبضہ ہے۔ راشد خان کی پہلی اور مجیب الرحمن کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان 8 ویں نمبر پرہیں۔ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی دوسری اور انگلینڈ کی ڈیوڈمیلان کی تیسری پوزیشن ہے۔

سری لنکا کے خلاف پلیئر آف دی سریز رہے نوديپ سینی بڑی چھلانگ لگا کر 146 ویں سے 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ شاردل ٹھاکر 92 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ شاردل نے سیریز میں پانچ وکٹ لئے تھے۔ جسپريت بمراه آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر 39 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ گیند بازوں میں افغانستان کے راشد خان سب سے اوپر ہیں۔ سری لنکا کے دھننجے ڈی سلوا 72سیڑھیاں چڑھ کر 115ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ اسپنر سندیکن نے 39 ویں سے 29 ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔


ٹیم رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم کو دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ سری لنکا نے دو پوائنٹس گنوائے ہیں۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی اور آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اب آسٹریلیا کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں اترے گی جس کے بعد وہ پانچ ٹوئنٹی 20 میچوں کے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کے دورے پر جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔