وراٹ اور بمراہ نے سال کا اختتام نمبر ون کی پوزیشن کے ساتھ کیا

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور تیزگیندباز جسپريت بمراه نے سال 2019 کا اختتام ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر -1 کے طور پر کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور تیزگیندباز جسپريت بمراه نے سال 2019 کا اختتام ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر -1 کے طور پر کیا ہے۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد تازہ رینکنگ میں وراٹ اور بمراه اپنی نمبر ایک پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بمراه زخمی ہونے کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے۔

وراٹ نے کٹک میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ہندوستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو۔ایک سے جیت دلائی۔ وراٹ نمبر ایک پر تو برقرار رہے لیکن دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا انہیں ریٹنگ پوائنٹس میں تھوڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ وراٹ 895 رینکنگ پوائنٹس سے 887 رینکنگ پوائنٹس پر آ گئے۔

ہندوستانی نائب کپتان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار بلے بازی سے مین آف دی سیریز روہت شرما کا دوسرا مقام برقرار ہے اور انہوں نے اپنے رینکنگ پوائنٹس میں بھی بہتری کی ہے۔روہت 863 پوائنٹس سے 14 رینکنگ پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 873 رینکنگ پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں اور اپنی بہترین رینکنگ سے صرف 12 پوائنٹس دور رہ گئے ہیں۔

پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ کچھ سیریز سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے بمراه کا ون ڈے گیندبازی رینکنگ میں چوٹی پر برقرار ہے۔ وہ 785 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 740 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہیٹ ٹرک لینے والے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کا 12 واں نمبر برقرار ہے اور وہ بولنگ رینکنگ میں دوسرے بہترین ہندوستانی ہیں۔

بلے بازی میں وراٹ اور روہت کے بعد تیسرے بہترین ہندوستانی کھلاڑی شکھر دھون ہیں جو 22 ویں مقام پر ہیں۔ سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے لوکیش راہل نے 17 مقام کی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 88 ویں سے 71 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ رویندر جڈیجہ بلے بازی کی رینکنگ میں 100 ویں مقام پر ہیں۔

گیند بازوں میں محمد سمیع 599 پوائنٹس کے ساتھ 22 نمبر پر جبکہ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (559 پوائنٹس کے ساتھ 31 ویں نمبر پر ہیں۔ اسپنر يجویندر چہل 15 ویں اورہندوستانی تیزگیندباز بھونیشور کمار 16 ویں نمبر پر ہیں۔ وہیں ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں چوٹی کے 10 میں ہندوستان کاکوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ انگلینڈ کو اس سال عالمی فاتح بنانے والے بین اسٹوکس دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */