ودربھ نے تیسرا رنجی ٹرافی خطاب اپنے نام کیا، کرون نائر اور دانش مالیوار رہے فائنل کے ہیرو

ودربھ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 379 رن بنائے۔ کیرالہ کی پہلی اننگ 342 رنوں پر ختم ہوئی تھی۔ پانچویں اور آخری دن کے کھیل ختم ہونے پر ودربھ کا اسکور 9/375 رہا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

رنجی ٹرافی 25-2024 کا خطاب ودربھ ٹیم نے اپنے نام کر لیا ہے۔ وی سی اے اسٹیڈیم میں ودربھ اور کیرالہ کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ ودربھ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 379 رن بنائے۔ کیرالہ کی پہلی اننگ 342 رنوں پر ختم ہوئی تھی۔ پانچویں اور آخری دن کے کھیل ختم ہونے پر ودربھ کا اسکور 9/375 رہا۔ قواعد کے مطابق ودربھ ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔ اس میچ کے ہیرو دانش مالیوار اور کرون نائر رہے، دونوں نے پہلی اننگ میں بالترتیب 153 اور 86 رن بنائے تھے۔

رنجی ٹرافی فائنل میچ میں کیرالہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ودربھ نے پہلی اننگ میں 379 رن بنائے تھے، اس میں سب سے زیادہ رن دانش مالیوار نے بنائے تھے، انہوں نے 153 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ 153 رنوں کی اننگ میں دانش نے 15 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ دوسری اننگ میں بھی دانش نے 73 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرون نائر نے پہلی اننگ میں 86 رن اور دوسری اننگ میں شاندار 135 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ودربھ ٹیم کا یہ تیسرا رنجی ٹرافی خطاب ہے۔ اس سے قبل ٹیم مسلسل 2 بار چمپئن بنی تھی۔ ودربھ نے نے پہلا رنجی ٹرافی خطاب 18-2017 میں جیتا تھا۔ اس کے بعد 19-2018 کا خطاب بھی ودربھ نے ہی جیتا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ودربھ کی ٹیم رنراپ رہی تھی، فائنل میں اسے ممبئی کے ہاتھوں شکست کا  سامنا کرنا پڑا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ قواعد کے مطابق رنجی ٹرافی فائنل میچ اگر ڈرا پر ختم ہوتا ہے تو پہلی اننگ کی بنیاد پر زیادہ رن بنانے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ ودربھ اور کیرالہ کے فائنل میچ میں ودربھ نے پہلی پاری میں 379 رن بنائے تھے۔ جب کہ کیرالہ نے پہلی اننگ میں 342 رن بنائے تھے۔ ودربھ نے پہلی اننگ کی بنیاد پر 37 رنوں کی برتری حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔