انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ 2025: ہندوستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے دی شکست

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا دوسرا مقابلہ ملیشیا سے ہے جو 21 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا مقابلہ سری لنکا سے ہے جو 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی خاتون انڈر 19 کی ٹیم نے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں فتح کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ہندوستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نکی پرساد کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کی جانب سے جوشیتھا وجے، آیوشی شکلا اور سنیکا چالکے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ جی کملینی اور پرونیکا سسودیا نے بھی شاندار جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 13.2 اوور میں 44 رن کا معمولی اسکور کیا۔ ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے ویسٹ انڈیز کی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان سمارا رامناتھ محض 3 رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اوپنر بلے باز اسابی کلینڈر 12 رن اور کینیکا کیسار 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئی، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہیں پار کر پائی۔  

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے آیوشی شکلا نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوور میں محض 6 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ساتھ ہی ایک میڈن اوور بھی پھینکا۔ پرونیکا سسودیا نے 2.2 اوور کی گیند بازی میں 7 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوشیتھا وجے نے 2 اوور کی گیند بازی میں 5 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوشیتھا کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چھوٹی سی ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے محض 4.2 اوور میں 1 وکٹ کی نقصان پر آسانی سے میچ کو اپنے نام کر لیا۔ ہندوستان کی جانب سے ترشا 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی جب کہ کملینی 16 اور سنیکا 18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا دوسرا مقابلہ ملیشیا سے ہے جو 21 جنوری کو کھیلا جائے گا اور تیسرا مقابلہ سری لنکا سے ہے جو 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔