ای سی بی نے بین الاقوامی ٹی-20 لیگ کا آغاز جنوری 2023 میں کرنے کا کیا اعلان

امیرات کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹی-20 لیگ کا پہلا سیزن (جسے انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 نام دیا گیا ہے) 2023 میں 6 جنوری سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹی-20 لیگ کا پہلا سیزن (جسے انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 نام دیا گیا ہے) 2023 میں 6 جنوری سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس میں چھ ٹیموں کی فرانچائزی حصہ لیں گی۔ اس لیگ کے میچ ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے اور میچوں کی تعداد 34 ہوگی۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ ’’امارات کرکٹ بورڈ ریلائنس انڈسٹریز، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، کیپری گلوبل، جی ایم آر، لانسر کیپٹل، اڈانی اسپورٹس لائن، براڈکاسٹر جی اور دیگر سبھی اسٹیک ہولڈرس کا یو اے ای کی نئی ٹی-20 لیگ میں استقبال کیا گیا۔ انھوں نے ای سی بی میں یقین دکھایا ہے، کیونکہ ہم کھیل کو مستقبل میں لے جا سکتے ہیں۔‘‘

ای سی بی کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’جیسا کہ ہم اس طویل سفر کو شروع کرنے جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ساتھ نئی اونچائیوں کو حاصل کریں گے اور اس عمل میں دنیا بھر کے ان لاکھوں شیدائیوں کو تفریح اور جوش فراہم کریں گے جو یو اے ای ٹی-20 لیگ کی پہلی گیند پھینکے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ای سی بی کی طرف سے میں سبھی کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ کرکٹ کے ساتھ میدان پر آپ کی تفریح ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔