انڈر-19 ایشیا کپ: ہندوستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے دی شکست، ویبھو نے کھیلی طوفانی 67 رنوں کی اننگ

سری لنکا نے ہندوستان کے سامنے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا، ہندوستان کے سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اور آیوش مہاترے نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 91 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم، تصویر @BCCI</p></div>

ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم، تصویر @BCCI

user

قومی آواز بیورو

انڈر-19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج ہندوستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ آج ایک بار پھر 13 سالہ سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے اپنی بلے بازی سے سبھی کا دل جیت لیا۔ انھوں نے طوفان انداز میں 36 گیندوں پر 67 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس دوران ویبھو نے 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ دوسرے سلامی بلے باز آیوش مہاترے (28 گیندوں پر 34 رن) نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سری لنکا نے ہندوستان کے سامنے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ اس اسکور کے جواب میں بلے بازی کے لیے آئے ویبھو سوریہ ونشی اور آیوش مہاترے کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 91 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔ ویہاس تھیومیکا نے نویں اوور میں آیوش مہاترے کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد 14ویں اوور میں پروین منیشا نے ویبھو سوریہ ونشی کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ان دونوں کے بعد آندرے سدھارتھ 22 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد امان 25 رن اور کے پی کارتیکے 11 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے 21.2 اوورس میں 3 وکٹ پر 175 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے وہاس تھیومیکا، ویران چامودیتا اور پروین منیشا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صرف 8 رن کے اسکور پر اپنے 3 وکٹ گنوا دیے۔ پلندو پریرا (6)، دولنیت سگیرا (2) اور ویمت دنسارا (0) جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد شروجین شمگناتھن اور لکون ابھے سنگھے نے سری لنکا کی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 93 رن جوڑے۔ 29ویں اوور میں آیوِش مہاترے نے شروجین شمگناتھن (42) کو بولڈ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد کاویجا گماگے (10) بھی مہاترے کا شکار بنے۔ کپتان وِہاس تھیویمیکا 14رن بنا کر اور ویرن چاموڈیتا 8 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ لکون ابھے سنگھے نے 110 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکے کے ساتھ سب سے زیادہ 69)رن بنائے۔ پروین منیشا 5 رن اور نیوٹن رنجیت کمار 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی گیندبازی کے آگے سری لنکا کی ٹیم 46.2 اوورس میں 173 رن پر سمٹ گئی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے چیتن شرما نے 3 وکٹ لیے۔ کرن چورمالے اور آیوِش مہاترے نے 2-2 وکٹ لیے۔ یدھوجیت گوہا اور ہارڈک راج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔