ہندوستان بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ دیکھنے کی خواہش رکھنے والے تیار ہو جائیں، 20 جولائی کو ہوگا آمنا سامنا

’ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس 2025‘ ٹورنامنٹ کا آج آغاز ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے لیجنڈس کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیا لیجنڈس کے کپتان یووراج سنگھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

انڈیا لیجنڈس کے کپتان یووراج سنگھ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے سبب ان دونوں ممالک کی مینس کرکٹ ٹیمیں نہ ہی دو فریقی سیریز کھیل رہی ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کو راضی ہیں۔ ایسے میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ دیکھنے کے خواہشمند کرکٹ شیدائیوں کو آئی سی سی ٹورنامنٹس کا انتظار کرنا ہوتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوں۔ لیکن آئندہ 20 جولائی کو ہندوستان و پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کا ایک بہترین مقابلہ ہونے والا ہے جو کرکٹ شیدائیوں کے لیے یقیناً ایک تحفہ کی طرح ہے۔

دراصل ’ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس 2025‘ ٹورنامنٹ کا آج شب 9 بجے سے آغاز ہونے والا ہے۔ 18 جولائی سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 2 اگست تک چلے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے لیجنڈس کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔ یہ وہ کھلاڑی ہوں گے جو بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ انڈیا لیجنڈس کی کپتانی یوراج سنگھ کرتے دکھائی دیں گے، جبکہ پاکستان لیجنڈس کے کپتان شاہد آفریدی ہوں گے۔ یہ میچ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


اس ٹورنامنٹ کے سبھی میچ کا براڈکاسٹ ’اسٹار اسپورٹس 1‘ پر ہوگا، جبکہ یہ لائیو اسٹریم ’فین کوڈ ایپ‘ پر ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے سبھی میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے۔ کچھ ایسے دن بھی ہیں جب 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں پہلا میچ شام 5 بجے سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 9 بجے سے کھیلا جائے گا۔

انڈیا لیجنڈس میں کپتان یوراج سنگھ کے علاوہ شکھر دھون، سریش رینا، امباتی رائیڈو، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، ہربھجن سنگھ، پیوش چاؤلا، اسٹوارٹ بنّی، ورون ایرون، ونئے کمار، ابھمنیو متھن، سدھارتھ کول اور گرکیرت مان شامل ہیں۔ پاکستان لیجنڈس کی بات کریں تو شاہد آفریدی کے علاوہ اس میں شرجیل خان، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شعیب ملک، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سعید اجمل، سہیل تنویر، سہیل خان، آصف علی، شعیب مسعود اور عامر یامین شامل ہیں۔


ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس 2025 کا مکمل شیڈول ذیل میں پیش ہے:

  • 18 جولائی – انگلینڈ چمپئنس بمقابلہ پاکستان چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 19 جولائی – ویسٹ انڈیز چمپئنس بمقابلہ جنوبی افریقہ چمپئنس، شام 5.00 بجے

  • 19 جولائی – انگلینڈ چمپئنس بمقابلہ آسٹریلیا چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 20 جولائی – انڈیا چمپئنس بمقابلہ پاکستان چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 22 جولائی – انگلینڈ چمپئنس بمقابلہ ویسٹ انڈیز چمپئنس، شام 5.00 بجے

  • 22 جولائی – انڈیا چمپئنس بمقابلہ جنوبی افریقہ چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 23 جولائی – آسٹریلیا چمپئنس بمقابلہ ویسٹ انڈیز چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 24 جولائی – جنوبی افریقہ چمپئنس بمقابلہ انگلینڈ چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 25 جولائی – پاکستان چمپئنس بمقابلہ جنوبی افریقہ چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 26 جولائی – پاکستان چمپئنس بمقابلہ ویسٹ انڈیز چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 27 جولائی – جنوبی افریقہ چمپئنس بمقابلہ آسٹریلیا چمپئنس، شام 5.00 بجے

  • 27 جولائی – انڈیا چمپئنس بمقابلہ انگلینڈ چسمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 29 جولائی – آسٹریلیا چمپئنس بمقابلہ پاکستان چمپئنس، شام 5.00 بجے

  • 29 جولائی – انڈیا چمپئنس بمقابلہ ویسٹ انڈیز چمپئنس، رات 9.00 بجے

  • 31 جولائی – پہلا سیمی فائنل، شام 5.00 بجے

  • 31 جولائی – دوسرا سیمی فائنل، رات 9.00 بجے

  • 2 اگست – فائنل، رات 9.00 بجے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔