تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 338 رن کے جواب میں ہندوستان کا ٹھوس جواب، مقابلہ برابری پر
ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پر لا دیا

سڈنی: کرشمائی بلے بازاسٹیون اسمتھ (131) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی 27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ لیفٹ ارم اسپنر رویندر جڈیجا (62 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور اوپنروں کی عمدہ اوپننگ سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پر لا دیا ۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 338 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنائے لئے ہیں ۔ ہندوستان ابھی پہلی اننگز میں 242 رن سے پیچھے ہے اور اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرادن پوری طرح اسمتھ اور جڈیجا کے نام رہا۔ اسمتھ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے ، لیکن انہوں نے تیسرے ٹیسٹ میں مضبوطی سے واپسی کی اور ضرورت کے وقت سنچری بنائی ۔ وہیں دوسری طرف جڈیجا نے 18 اوور میں 62 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کوبڑا اسکور بنانے سے روک دوکا ۔
ہندوستان نےآسٹریلیا کوآل آؤٹ کرنے کے بعد اچھی شروعات کی اور روہت شرما اور شوبھمن گل کے بیچ پہلی وکٹ کیلئے 70 رن کی ساجھیداری کی ۔ روہت چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ سے باہر تھے لیکن اس میچ میں انہوں نے واپسی کر کےاوراچھی بلے بازی کی۔
تاہم روہت کوجوش ہیزل ووڈ نے اپنی گیند پرخود ہی کیچ کرکے آؤٹ کیا ۔ روہت نے 77 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنائے۔ پہلاوکٹ گرنے کے باوجود شوبھمن نے اپنی عمدہ بلے بازی جاری رکھی اور اپنے ٹیسٹ کیریئرکی پہلی نصف سنچری بنائی ۔ شوبھمن کا یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہے اورانہوں نے میلبورن میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
نصف سنچری بنانے کے بعد شوبھمن زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکے اور پیٹ کمنس نے کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیج دی۔ شوبھمن نے 101 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے۔
دن کا کھیل ختم ہونے تک چیتشور پوجارا 53 گیندوں میں نو رن اور کپتان اجنکیا رہانے 40 گیندوں میں پانچ رن بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ اور کمنس نے 19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔