انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹریسکوتھک کو بنایا نیا بلے بازی کا کوچ

گیند بازی کوچ جان لوئس اور جیتن پٹیل کو بالترتیب تیز گیند باز اور اسپن گیند بازی کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

مارکس ٹریسکوتھکِ، تصویر آئی اے این ایس
مارکس ٹریسکوتھکِ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: انگلینڈ کے سابق اوپنر مارکس ٹریسکوتھک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے بلے بازی کے کوچ بن گئے ہیں۔ سمر سیٹ کے معاون کوچ کے عہدے سے اسعتفی دینے کے بعد ٹریسکوتھک مارچ کے وسط میں فل ٹائم بلے بازی کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو ٹریسکوتھک کو نیا بلے بازی کوچ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ بلے بازی کوچ کا عہد اس وقت سے خالی تھا جب سے ای سی بی نے 2019 میں مارک رام پرکاش کو ٹریسکوتھک، جیکس کیلس، گراہم تھورپ اور جوناتھن ٹراٹ میں سے ایک کو آخیر بنیاد پر مقرر کرنے کی پسند کے سبب اس عہدے سے ریلیز کر دیا تھا۔ گیند بازی کوچ جان لوئس اور جیتن پٹیل کو بالترتیب تیز گیند باز اور اسپن گیند بازی کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔


ٹریسکوتھک، لوئس اور پٹیل قومی کوچنگ سیٹ اپ میں شامل ہوں گے، جس میں چیف کوچ کرس سلور وڈ اور معاون کوچ گراہم تھورپ اور پال کالنگ وڈ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔