معین علی سے انگلینڈ کے کپتان نے مانگی معافی، اور پھر معین نے کر دیا معاف!

معین علی انگلینڈ واپس چلے گئے ہیں اور اب فروری کے آخر میں ٹی 20 میچوں کے لیے انگلینڈ ٹیم میں شامل ہونے ہندوستان آئیں گے۔ توقع ہے کہ معین کی بھی آئی پی ایل نیلامی میں بولی لگائی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل راؤنڈر معین علی سے معافی مانگی ہے ۔ روٹ نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں معین علی کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ کے لئے معافی مانگی ہے۔ بعد ازاں معین علی نے کپتان کی معذرت قبول کرلی ہے اور وہ خوشی خوشی ٹیم ، کپتان اور کوچ سے ملنے کے بعداپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ معین اب فروری کے آخر میں ہندوستان واپس آئیں گے اور ہندوستان کے ساتھ ٹی 20 میچوں کے لئے انگلینڈ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ توقع ہے کہ معین کی بھی آئی پی ایل نیلامی میں بولی لگائی جائے گی۔

دراصل انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان سے شکست کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ معین علی کا سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچ کھیلے بغیر جانا یکطرفہ طور پر لیاگیا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ معین نے گھر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاشبہ یہ ان کے لئے بہت مشکل دور رہا ہے۔ اگر کھلاڑیوں کو ایسا لگتا ہے کہ انہیں بایوببل سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔ معین کے ساتھ بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ یہ ان پر تھا کہ وہ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں اور انہوں نے اس سے باہر نکل کر گھرلوٹنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔