صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر پائیں گی ٹیمیں، آئی پی ایل 2024 کے درمیان یہ کیسی سرگوشی؟

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل ٹیم مالکان کا ماننا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کیا جائے، باقی 7 کو رائٹ ٹو میچ آپشن میں رکھا جائے، اس سے کھلاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو اور شفافیت بنی رہے گی۔

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایک طرف آئی پی ایل 2024 میں دلچسپ مقابلے ہو رہے ہیں اور ناظرین نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، دوسری طرف ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ 16 اپریل کو بی سی سی آئی اور آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ ایسی سرگوشیاں ہو رہی ہیں جس نے آئی پی ایل سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو پُرجوش کر دیا ہے۔

دراصل 16 اپریل کو ہونے والی جو میٹنگ ملتوی ہوئی ہے اس میں پلیئر رٹینشن اور پَرس منی کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی پی ایل میں 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اصول لایا جا سکتا ہے، لیکن کچھ ٹیم مالکان اس اصول کے خلاف ہیں۔ ٹیم مالکان کا ماننا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کیا جائے اور بقیہ 7 کو ’رائٹ ٹو میچ‘ آپشن میں رکھا جائے۔ اس سے کھلاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو اور شفافیت بنی رہے گی۔


جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ ’رائٹ ٹو میچ‘ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس آپشن یعنی متبادل سے ٹیم مالکان کو اپنے ہی کھلاڑی کو خریدنے کے لیے زیادہ پیسے دینے پڑ سکتے ہیں۔ بہت زیادہ بولی لگنے کے سبب ہو سکتا ہے کہ فرنچائز اس کھلاڑی کو خرید بھی نہ پائیں۔ حالانکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو آئی پی ایل میں حصہ لے رہے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ انھیں زیادہ پیسے کمانے کے مواقع میسر ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔