کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ سیریز برابر کرنے اترے گی ٹیم انڈیا

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ فی الحال ہندوستانی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

کیپ ٹاؤن: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج یعنی 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کو اننگز اور 32 رنز سے شکست دی تھی۔ تاہم ہندوستانی ٹیم کیپ ٹاؤن کے میدان پر سیریز برابر کرنے کے ارادے سے اترے گی، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم سیریز اپنے نام کرنا چاہے گی۔

رپورٹ کے مطابق کیپ ٹاؤن کی پچ اپنی تیز رفتاری اور اچھال کے لیے مشہور ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پچ کی کئی تصویریں منظر عام پر آ چکی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچ پر گھاس چھوڑ دی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہاں تیز گیند بازوں کو مدد ملے گی اور بلے بازوں کے لیے چیلنج مشکل ہوگا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کر سکتی ہے کیونکہ یہاں نئی گیند ابتدائی اوورز میں تیز گیند بازوں کو مدد کرے گی۔ تاہم جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا بیٹنگ آسان ہوتی جائے گی۔


ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ ہندوستانی شائقین اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر بھی لائیو سٹریمنگ سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ لیکن ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو سبسکرپشن لینا پڑے گا، یعنی پیسے ادا کرنے ہوں گے۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ 11:

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیمانیو ایشورن، وراٹ کوہلی، شریئس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، رویندر جدیجہ، روی چندرن اشون، محمد سراج، جسپریت بمراہ اور مکیش کمار۔

جنوبی افریقہ کی ممکنہ پلیئنگ 11:

ٹونی ڈی زورزی، ڈین ایلگر (سی)، ایڈن مارکرم، کیگن پیٹرسن، ڈیوڈ بیڈنگھم، ویان مولڈر، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، جیرالڈ کوٹزی، نینڈرے برجر۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔