ٹیم انڈیا کو جھٹکا! ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر

ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون سے باہر ہو گئے تھے، تاہم اب وہ پورے ورلڈ کپ کے دوران کسی میچ میں نہیں کھیل سکیں گے

<div class="paragraphs"><p>ہاردک پانڈیا / Getty Images</p></div>

ہاردک پانڈیا / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون سے باہر ہو گئے تھے۔ پانڈیا کی جگہ پرسدھ کرشنا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پانڈیا کا سیمی فائنل سے باہر ہونا ہندوستان کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور کئی بڑے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ پانڈیا ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پونے میں کھیلے گئے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

ہاردک پونے میں کھیلے گئے میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ اس کا بایاں ٹخنا زخمی تھا۔ ہاردک اس وجہ سے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف نہیں کھیلے تھے۔ ان کی جگہ پرسدھ کرشنا کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے۔ اس نے 7 میچ کھیلے ہیں اور تمام جیتے ہیں۔ اس کے 14 پوائنٹس ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن پانڈیا کا سیمی فائنل سے پہلے باہر ہونا ان کے لیے ایک جھٹکا ہے۔ ہاردک ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے اور اس نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔