ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ! ونڈے اور ٹی-20 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے لئے آئی سی سی درجہ بندی میں بھی سرفہرست

ناگپور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگ اور 132 رنوں سے روندنے کے بعد ٹیم انڈیا اب آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی سرفہرست ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا / ٹوئٹر / @BCCI</p></div>

ٹیم انڈیا / ٹوئٹر / @BCCI

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد اب ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سیریز میں 1-0 سے آگے ہوگئی۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بیک وقت نمبر ون بنکر ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں جہاں ٹیم انڈیا 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں آسٹریلیا کی ٹیم اب 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ یاد رہے کہ ٹیم انڈیا کبھی بھی تینوں فارمیٹس میں ایک ساتھ نمبر ون نہیں بن پائی تھی۔ تینوں فارمیٹس میں بیک وقت نمبر ون بننے کا ریکارڈ صرف جنوبی افریقی ٹیم کے نام ہے۔ جنوبی افریقہ 2013 میں ایک ساتھ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بنی تھی۔


اگر آئی سی سی کی موجودہ ٹیسٹ رینکنگ پر نظر ڈالیں تو ہندوستانی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 111 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 100 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس کے 85 پوائنٹس ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔