ٹی-20 عالمی کپ: سب ریجنل یورپ کوالیفائرزکورونا کے سبب منسوخ

آئی سی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’’نصف سے زیادہ ملک اب بھی سفری پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں اورلوٹنے والے ممبران کو اپنے ملک میں وسیع قرنطینہ مدت کاسامنا کرناپڑتا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے سال 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے مرد ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے تین سب ریجنل یورپ کوالیفائرز کورونا کے سبب منسوخ کردیئے ہیں۔ سب ریجنل یورپ کوالیفائرز اے اور بی فنلینڈ میں کھیلے جانے تھے جبکہ بلجیم کو کوالیفائرز سی کی میزبانی اگلے دومہینوں میں کرنی تھی۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میزبان، شریک ممبران، متعلقہ حکومتوں، صحت عامہ کے عہدیداروں اورآئی سی سی کووڈ19 کی جامع ہنگامی منصوبے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد اب صرف ایکشن تینوں ایونٹ کو منسوخ کرنا رہ گیا تھا۔‘‘ آئی سی سی نے مزید کہا کہ’’نصف سے زیادہ ملک اب بھی سفری پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں اورلوٹنے والے ممبران کو اپنے ملک میں وسیع قرنطینہ مدت کاسامنا کرناپڑتا ہے۔ گھریلو پابندیوں کے سبب ٹیموں کو منتخب کرنا اور ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کو تیارکرنا بھی پریشانی کاسبب بنا ہوا ہے۔‘‘


اس ٹورنامنٹ کے منسوخ ہونے کی وجہ سے اٹلی، جرمنی اورڈنمارک 30 اپریل 2020 کو آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ ٹیبل میں اپنی بہتر حالات کے سبب کوالیفائر اے، بی اورسی سے جائیں گے۔ یہ تین ٹیمیں اب اکتوبرمیں اسپین میں ہونے والے کوالیفائر میں جرسی کے ساتھ جڑیں گی جہاں اے اوربی گلوبل کوالیفائرز سے دو مقام داؤ پرہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔