ٹی-20 عالمی کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر مہم کا اختتام فتح کے ساتھ کیا

سری لنکا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا اختتام کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

ابوظہبی: چرت اسالنکا (68) اور پتھون نسنکا (51) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا نے جمعرات کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا اختتام کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 189 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 169 رنز تک محدود کر کے عزت بچانے والی فتح حاصل کی۔ سری لنکا کی پانچ میچوں میں یہ دوسری جیت تھی جبکہ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ونڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نسنکا اور کوشل پریرا نے پہلی وکٹ کے لیے 42 رنز جوڑے۔ پریرا نے 21 گیندوں میں 29 رنز دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پریرا کو آندرے رسل نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نسنکا نے اسلانکا کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 91 رنز جوڑے۔ نسنکا 41 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر ڈوین براوو کا شکار بنے۔

اسالنکا نے 41 گیندوں پر 68 رنز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان داسن شناکا نے 14 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 25 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ونڈیز کی جانب سے رسل نے 33 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ براوو نے 42 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔