پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ٹی-20 کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن بنا انگلینڈ، بین اسٹوکس نے بنائی نصف سنچری

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

13 Nov 2022, 5:08 PM

پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ٹی-20 کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن بنا انگلینڈ، بین اسٹوکس نے بنائی نصف سنچری

13 Nov 2022, 5:01 PM

انگلینڈ کو جیت کے لئے 12 گیندوں میں 7 رن درکار

بین اسٹوکر اور معین علی نے انگلینڈ کی ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا ہے۔ اب انگلینڈ کو جیت کے لئے 12 گیندوں میں 7 رن درکار ہیں۔

13 Nov 2022, 4:55 PM

اسٹوکس اور معین کا پلٹ وار، 4 گیندوں میں بنائے 18 رن، اسکور 119/4

پاکستانی گیندبازی کے سامنے کافی دیر تک مشکلات کا سامنا کر رہے انگریز بلے بازوں نے زبردست پلٹ وار کیا ہے۔ شاہین آفریدی چوٹ کی وجہ سے اپنا اوور پورا نہیں کر سکے اور پانچ گیندون افتخار احمد نے پھینکی۔ بین اسٹوکس نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چکے لگائے۔ اس کے بعد دوسرے بلے باز معین علی نے محمد وسیم کے اوور میں تین چوکے لگائے اور انگلینڈ کا اسکور 119 تک پہنچا دیا۔ فی الحال انگلینڈ کا اسکور 17 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 126 رن ہے۔


13 Nov 2022, 4:42 PM

پاکستان کی شاندار گیندبازی نے میچ کو بنایا دلچسپ، انگلینڈ کو جیت کے لئے 36 گیندوں میں 49 رن درکار

درمیانی اوورز میں شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی گیندبازوں نے ورلڈ کپ کے فائنل کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ 14 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 89 رن ہے۔ بین اسٹوکس 21 رن اور معین علی 1 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

13 Nov 2022, 4:35 PM

پاکستان نے انگلینڈ کو دیا ایک اور جھٹکا، شاداب نے بروک کو واپس بھیجا، اسکور 84/4

پاکستان کے بولر شاداب نے انگلینڈ کو چوتھا جھٹکا دے دیا ہے۔ انہوں نے ہیری بروک کو 20 رن کے ذاتی اسکور پر کیچ آؤٹ کرا کر واپس بھیجا۔ انگلینڈ کا اسکور 13 اوور کے بعد 4 وکٹ کے نقصان پر 87 رن ہو گیا ہے۔


13 Nov 2022, 4:24 PM

دس اوورز کے بعد بہتر پوزیشن میں انگلینڈ، 3 وکٹ کے نقصان پر بنائے 77 رن

پاکستان کی طرف دئے گئے 138 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے رفتہ رفتہ انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ہو رہ ہے۔ تین وکٹ کھونے کے بعد ہیری بروک اور بین اسٹوکس نے اننگ کو سنبھال لیا ہے۔ بروک 15 جبکہ اسٹوکس 18 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ فی الحال 11 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 79 رن ہو گیا ہے۔

13 Nov 2022, 4:10 PM

انگلینڈ کا اسکور 8 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 61 رن

انگلینڈ کا اسکور 8 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 61 رن ہو گیا ہے۔ ہیری بروک 10 گیندوں میں 10 رن بنا کر اور بین اسٹوکس 10 گیندوں میں 5 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے ایک اور حارث رؤف نے دو وکٹ حاصل کئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والی سلامی بلے باز نے 17 گیندوں میں 26 رن کا تعاون کیا۔


13 Nov 2022, 3:58 PM

حارث رؤف کا جلوہ، کپتان جوس بٹلر کو 26 کے اسکور پر چلتا کر دیا، انگلینڈ کا اسکور 45/3

حارث رؤف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان جوس بٹلر کو 26 رن کے اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ کرا کر واپس بھیج دیا ہے۔ انگلینڈ کا اسکور 5.3 اوور میمں 3 وکٹ کے نقصان پر 45 رن ہو گیا ہے۔

13 Nov 2022, 3:47 PM

رؤف نے پاکستان کو دلائی دوسری کامیابی، سالٹ 10 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 32/2

جوس بٹلر اور فل سالٹ کی خطرناک ہوتی جا رہی شراکت داری کو حارث رؤف نے توڑ دیا ہے۔ انہوں نے سالٹ کو 10 کے نجی اسکور پر افتخار کے ہاتھوں کیچ کرا کر واپس بھیجا۔ 138 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے 4 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 32 رن بنا لئے ہیں۔


13 Nov 2022, 3:32 PM

شاہین آفریدی نے دلائی پاکستان کو پہلی کامیابی، ایلکس ہیلز ایک رن بنا کر آؤٹ

قدرے چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے کے لئے اتری پاکستانی کی ٹیم کو شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں کامیابی دلا دی ہے۔ انہوں نے اپنے اوور کی آخری گیند پر ایلکس ہیلز کو بولڈ کر کے واپس بھیجا۔ دوسری اننگ کے 2 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور انگلینڈ ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رن پر کھیل رہا ہے۔

13 Nov 2022, 3:14 PM

انگلینڈ کی شاندار گیندبازی، پاکستان کو 137 رنوں پر روکا، جیت کے لئے 138 رن درکار

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دیتے ہوئے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سلامی بلے باز محمد رضوان کے 15 رن کے اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد وقفہ وقفہ پر وکٹ گرتے رہے اور پاکستان مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر محض 138 رن ہی بنا سکا۔ شان مسعود نے سب سے زیادہ 38 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے 32 اور شاداب خان نے 20 رنوں کا تعاون کیا۔ انگلینڈ کی گیندبازی کی بات کریں تو سیم کرن نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاسل کئے، جبکہ عادل راشد اور کرس جارڈن نے 2-2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کیا۔


13 Nov 2022, 3:13 PM

پاکستان کا آٹھواں بلے باز بھی آؤٹ، اسکور محض 131 رن

محمد وسیم کے طور پر پاکستان کو آٹھواں جھٹکا لگا ہے، انہوں نے صرف 4 رنوں کا تعاون کیا۔ آخری 3 گیندیں باقی ہیں اور پاکستان نے صرف 131 رن بنائے ہیں۔

13 Nov 2022, 3:06 PM

محمد نواز کے طور پر پاکستان کو لگا ساتواں آؤٹ، اسکور 129 رن

انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے 129 کے اسکور پر پاکستان کو ساتواں جھٹکا دے دیا ہے۔ محمد نواز سیم کرن کی گیند پر 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔


13 Nov 2022, 3:03 PM

پاکستان کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ، اسکور 127/6

شاداب خان کے طور پر پاکستان کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا ہے۔ انہوں نے 14 گیندوں میں 20 رن کا تعاون کیا۔ پاکستان نے 18 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 127 رن بنا لئے ہیں۔

13 Nov 2022, 2:57 PM

شان مسعود 38 رن بنا کر آؤٹ، پاکستان کا اسکور 121/5

شان مسعود کے طور پر پاکستان کو 121 رن کے اسکور پر پانچواں جھٹکا لگا ہے۔ 17 اوور پونے ہونے پر پاکستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 122 رن ہے۔


13 Nov 2022, 2:51 PM

پاکستان کا اسکور 15 اوور کے بعد 4 وکٹ کے نقصان پر 106 رن

13 Nov 2022, 2:40 PM

پاکستان کو لگا چوتھا جھٹکا، افتحار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ، 12.2 اوور میں اسکور 85 رن

افتخار احمد کو بین اسٹوکس نے وکٹ کیپر کپتان جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرا کر واپس بھیج دیا ہے۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے۔ پاکستان کا اسکور 12.2 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 85 ہو گیا ہے۔


13 Nov 2022, 2:29 PM

عادل راشد نے بابر اعظم کے طور پر پاکستان کو دیا تیسر جھٹکا

عادل راشد نے اپنی ہی گیند پر بابر اعظم کا کیچ لیتے ہوئے پاکستان کو تیسرا جھٹکا دے دیا۔ یہ عادل کا دوسرا وکٹ ہے۔ بابر نے 28 گیندوں میں 32 رن اسکور کئے۔ ان کے بعد افتخار احمد میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے کھلاڑی شان مسعود 14 گیندوں میں 23 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے 12 اوور کے اختتام پر 2 دکٹ کے نقصان پر 84 رن بنا لئے ہیں۔

13 Nov 2022, 2:23 PM

پاکستان نے 10 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر بنائے 68 رن

پاکستان کی اننگ کے 10 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور اس نے 2 دکٹ کے نقصان پر 68 رن بنا لئے ہیں۔ بابر اعظم 29 رن اور شان مسعود 11 کے اسکور پر نابعد ہیں۔ جبکہ آؤٹ ہونے والی کھلاڑی محمد رضوان نے 15 اور محمد حارث نے 8 رن کا تعاون کیا۔


13 Nov 2022, 2:11 PM

محمد حارث کے طور پر پاکستان کو لگا دوسرا جھٹکا، عادل راشد نے 8 رن کے اسکور پر کیا آؤٹ

انگلینڈ کے گیندباز عادل راشد نے اپنے اسپیل کی شروعات کرتے ہوئے پہلی ہی گیند پر محمد حارث کو آؤٹ کر کے پاکستان کو دوسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ حارث 12 گیندوں میں 8 رن بنا کر واپس لوٹے۔ پاکستان کا اسکور فی الحال 7.1 اوور میں دو کٹ کے نقصان پر 45 رن ہے۔

13 Nov 2022, 1:58 PM

انگلینڈ نے 29 رن کے اسکور پر پاکستان کو دیا پہلا جھٹکا، محمد رضوان 15 رن بنا کر آؤٹ

ٹاس ہر کر پہلے بلے بازی کر رہی پاکستانی ٹیم کو 29 رن کے اسکور پر محمد رضوان کے طور پر پہلا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 15 کے ذاتی اسکور پر سیم کیرن نے بولڈ کر کے واپس بھیجا۔ ان کے بعد محمد حارث میدان پر پہنچے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 11 رن پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان اسکور 5 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رن ہے۔


13 Nov 2022, 1:21 PM

دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی

میلبرن میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ 11 میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انگلینڈ پلیئنگ 11: جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ایلکس ہیلز، فلپ سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل راشید۔

پاکستان پلیئنگ 11: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین آفریدی۔

13 Nov 2022, 1:04 PM

انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت

ٹی-20 عالمی کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس اچھالا جا چکا ہے اور انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیتا لیا۔ بٹلر نے بابر اعظم کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی ہے۔ کچھ ہی دیر میں پاکستان کی بلے بازی شروع ہونے جا رہی ہے۔


13 Nov 2022, 1:20 PM

ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 میں دونوں ٹیموں کا سفر

انگلینڈ-

افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے جیت

آئرلینڈ سے 5 رنز سے ہار

آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کے سبب منسوخ

نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دی

سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی

ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی (سیمی فائنل)

پاکستان-

بھارت سے 4 وکٹوں سے ہار

زمبابوے سے ایک رن سے ہار

نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرایا

جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے ہرایا

بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرایا

نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا (سیمی فائنل)

13 Nov 2022, 1:18 PM

ٹی-20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم (ہندوستانی روپے میں)

فاتح: تقریباً 13 کروڑ روپے

رنر اپ: 6.44 کروڑ روپے

سیمی فائنل سے باہر: 3.22 کروڑ روپے

سپر 12 میں فاتح: 32 لاکھ روپے

سپر 12 سے باہر ہونے والی ٹیم: 56.43 لاکھ روپے

پہلے راؤنڈ میں فاتح ٹیم: 32 لاکھ روپے

پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی ٹیم کو: 32 لاکھ روپے


13 Nov 2022, 1:16 PM

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جنگ

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں جس طرح سے آغاز کیا تھا، کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ فائنل میں بھی پہنچ سکے گا۔ ہندوستان اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد ٹیم نے زبردست واپسی کی اور لگاتار میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ نے بہتر آغاز کیا تھا لیکن پہلے بارش اور پھر آئرلینڈ سے ہار کے بعد انہیں جھٹکا لگا تھا۔ بعد میں انگلینڈ نے رفتار پکڑی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انگلینڈ سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر یہاں تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔