ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی یکطرفہ مقابلے میں 65 رن سے شکست دی

سڈنی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں گلین فلپس نے 104 رن کی زبردست اننگ کھیلی اور اس کے لیے انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

تصویر @ICC
تصویر @ICC
user

قومی آوازبیورو

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اس وقت زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف یکطرفہ مقابلہ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کا دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔ آج ٹی-20 عالمی کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ نے میچ کو اس وقت یکطرفہ بنا دیا جب سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رن کا ہدف دیا، اور پھر 19.2 اوور میں محض 102 رن پر پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔ اس طرح سری لنکا کو 65 رن سے شکست ہاتھ لگی۔

سڈنی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں گلین فلپس نے 104 رن کی زبردست اننگ کھیلی اور اس کے لیے انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ان کی یہ اننگ اس لیے بہت خاص رہی کیونکہ نیوزی لینڈ نے جب جلدی جلدی 3 وکٹ گنوا دیے تھے تو انھوں نے نہ صرف ایک سرے کو سنبھالے رکھا، بلکہ آخر میں تیز طرار پاری کھیلی۔


اس کے بعد جب آسٹریلیائی گیندبازوں کی باری آئی تو ٹرینٹ بولٹ نے 4 اوور میں محض 13 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ یہ ٹی-20 کرکٹ میں بولٹ کے کیریئر کی اب تک کی بہترین گیندبازی ہے۔ کی بدولت ہفتہ کو سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ ٹرینٹ بولٹ کی خطرناک گیندبازی کا ہی نتیجہ رہا کہ سری لنکا نے صرف 8 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ سری لنکا پر آسان جیت حاصل کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ-1 میں پہلے مقام پر برقرار ہے۔ اس شکست کے بعد سری لنکا پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے پہنچ گیا ہے۔

آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 15 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد فلپس نے ڈیرل مچل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 84 رن جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا۔ مچل 24 گیندوں میں 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن فلپس نے اننگز کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ٹی-20 عالمی کپ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔ فلپس 19ویں اوور میں مہیش تیکشنا کی گیند پر چھکا لگا کر ٹی-20 عالمی کپ میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے باز بھی بن گئے۔ اس کے علاوہ مچل سینٹنر نے 11 رن بنائے جبکہ ٹم ساؤتھی (ناٹ آؤٹ 4 رن) نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر نیوزی لینڈ کا اسکور 20 اوور میں 167/7 تک پہنچا دیا۔


سری لنکائی گیند بازوں نے سنچری بنانے والے فلپس کے علاوہ دوسرے کیوی بلے بازوں کو ہاتھ نہیں کھولنے دیا۔ کشن راجیتا نے چار اوور میں 23 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ونندو ہسرنگا نے چار اوور میں 22 رن دے کر ڈیرل مچل کا وکٹ حاصل کیا جبکہ تیکشنا، دھننجے ڈی سلوا اور لاہیرو کمارا کو 1-1 وکٹ حاصل ہوا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور نصف ٹیم 24 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد بھانوکا راج پکشے اور داسن شناکا نے چھٹے وکٹ کے لیے 34 رن جوڑے۔ حالانکہ سری لنکا کی باقی امیدیں بھی راج پکشے کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگئیں۔ انھوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 22 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رن بنائے۔ شناکا نے بھی 32 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے لیکن یہ ان کی ٹیم کی جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔