ٹی 20 سیریز: کنگاروؤں سے موہالی میں مات کے بعد ناگپور میں ناک بچانے اترے گی ٹیم انڈیا

پہلے ٹی-20 میچ میں ہندوستان کو ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے تھے لیکن ہندوستان نے یہ میچ چار وکٹوں سے ہار گیا اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ناگپور: موہالی میں پہلے ٹی-20 مقابلہ میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں (کنگاروؤں) سے مات کھانے کے بعد روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم انڈیا جمعہ کے روز یہاں ہونے والے دوسرے ٹی-20 مقابلہ میں اپنی ناک بچانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ایک طرف جہاں روہت شرما کی کپتانی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں، وہیں ٹیم انڈیا میں کئی طرح کی خامیاں بھی نظر آ رہی ہیں، جنہیں آئندہ عالمی کپ سے پہلے متوازن ٹیم تیار کرنے کے لئے دور کرنا ناگزیر ہے۔

ہندوستان نے پہلے میچ میں تیز گیندباز بمراہ کو آرام دیا تھا، جبکہ تجربہ کار تیز گیندباز محمد سمیع کورونا سے متاثرہ ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کی بلے بازی بھی اب سنبھلتی نظر آ رہی ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی جلد آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر کے ایل راہل طویل چوٹ کے وقفے کے بعد واپس آئے اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ رویندر جڈیجا کی غیر موجودگی میں آل راؤنڈر کی تلاش جاری ہے۔


پہلے ٹی-20 میچ میں ہندوستان کو ان سوالوں کے جواب تلاش کرنے تھے لیکن ہندوستان نے یہ میچ چار وکٹوں سے ہار گیا اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گیا۔ ہندوستانی بلے باز راہل اور ہاردک پانڈیا نے بہتر بلے بازی کی اور 55 اور 71 ناٹ آؤٹ رن بنا کر ہندوستان کو 6 وکٹ پر 208 تک پہنچا دیا۔ سوریہ کمار یادو نے 25 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔

بڑا اسکور کرنے کے باوجود ہندوستانی بولنگ اکسر پٹیل (4-0-17-3) کو چھوڑ کر، آسٹریلیا کو روکنے میں ناکام رہی کے۔ ہرشل پٹیل اور بھونیشور کمار نے خوب رنز لٹائے۔ 19ویں اوور میں بھونیشور کی ناقص کارکردگی پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں۔ ہندوستان کی فیلڈنگ بھی ناقص رہی اور فیلڈرز نے چار کیچ چھوڑ اپنی ٹیم کو خراب حالت میں پہنچا دیا۔


ہندوستان کو دوسرے میچ میں بھونیشور کی جگہ بمراہ کو لے کر آخری اووروں کی گیند بازی میں بہتری لانی ہوگی۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف آخری اوورز میں مایوس کرنے کے بعد بھوی نے موہالی میں بھی اپنے آخری اوور میں خوب رنز لٹائے۔ ہندوستان نے اپنے 17ویں اور 19ویں اوور میں 53 رنز دیئے جس سے آسٹریلیا کا کام آسان ہو گیا۔ انجری سے واپس آنے والے امیش یادو نے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں، ان کے دو اوورز میں 27 رنز بنے۔ امیش یادو آخری اوورز میں بھونیشور کا متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا موہالی کی فتح کے بعد دوسرے میچ میں نئے جوش و خروش کے ساتھ اترے گا۔ آسٹریلیا نے موہالی میں اچھی شروعات کی اور کھیل کے ہر شعبے میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آسٹریلیا پہلی بار جامتھا کے نئے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلنے جا رہا ہے۔ 2008 میں بنایا گیا یہ اسٹیڈیم کوورنا کی وبا کے پیش 3 سال کے وقفے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔