ٹی-20 عالمی کپ: سوریہ کمار یادو کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف 186 رن بنائے

ہندوستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما (15) کی وکٹ جلد گنوانے کے باوجود پاور پلے میں 46 رن جوڑے۔ راہل اور وراٹ کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 60 رن کی شراکت داری کی۔

سوریہ کمار یادو، تصویر آئی اے این ایس
سوریہ کمار یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

میلبورن: سوریہ کمار یادو (61 ناٹ آؤٹ) اور لوکیش راہل (51) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں زمبابوے کے سامنے 187 رن کا ہدف رکھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما (15) کی وکٹ جلد گنوانے کے باوجود پاور پلے میں 46 رن جوڑے۔ راہل اور وراٹ کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 60 رن کی شراکت داری کی۔

کوہلی 25 گیندوں میں صرف 26 رن بنا سکے لیکن راہل نے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 35 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے رشبھ پنت نے تین رن بناکر ریان برلے کے ہاتھوں قابل دید کیچ آوٹ ہو گئے۔


زمبابوے درمیانی اووروں میں کوہلی، راہل اور پنت کی وکٹوں کے ساتھ میچ میں واپسی کرتا نظر آیا لیکن سوریہ کمار نے ایک بار پھر اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے اپوزیشن کو بے بس کر دیا۔ سوریہ کمار نے ایک اور تیز نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 25 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 61 رن بنائے۔ وہ محمد رضوان (2021) کے بعد دوسرے بلے باز بھی بن گئے جنہوں نے ایک سال میں 1000 سے زیادہ ٹی۔ 20 انٹرنیشنل رن بنائے۔ سوریہ کمار کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اووروں میں 79 رن جوڑے اور 20 اوور میں 186/5 کا اسکور بنایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔