ٹی-20 سیریز: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا مقابلہ آج کھیلا جائے گا

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ ڈربن شہر میں کھیلا جائے گا۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ڈربن: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ڈربن کے میدان پر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم کریں گے۔

دراصل، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ڈربن کی پچ پر بلے باز آسانی سے رنز بنا لیتے ہیں۔ اس پچ پر اوسط اسکور 170 رنز ہے۔ یعنی ایک ٹیم ایک اننگز میں تقریباً 170 رنز بناتی ہے۔ یہ اعداد و شمار گیند بازوں کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرنا چاہے گی۔ ماضی کے ریکارڈ کے مطابق ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہے۔ یعنی ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس وکٹ پر گیند بازوں کو باؤنس ملتا ہے جو بلے بازوں کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔


ہندوستانی شائقین اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان-جنوبی افریقہ سیریز کے میچوں کی لائیو سٹریمنگ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہوگی۔ ہندوستانی شائقین ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ کئی زبانوں میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون:

یشسوی جیسوال، شوبھمن گل، شریئس ائیر، سوریہ کمار یادو (کپتان)، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجا، مکیش کمار، روی بشنوئی، محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ۔

جنوبی افریقہ کی ممکنہ پلیئنگ الیون:

ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسین، ٹریسٹین اسٹبس، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، گیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، لیزاد ولیمز، تبریز شمسی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔