سوریہ کمار کی طوفانی سنچری سے ہندوستان کی سری لنکا پر 91 رنوں سے جیت، 2-1 سے اپنے نام کی سیریز

ہندوستان نے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا کے سامنے 229 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا / ٹوئٹر / @BCCI</p></div>

ٹیم انڈیا / ٹوئٹر / @BCCI

user

یو این آئی

راجکوٹ: ہندوستان نے ’360 ڈگری‘ کے نام سے مشہور بلے باز سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 112) کی طوفانی سنچری کی بدولت سری لنکا کو تیسرے ٹی- 20 انٹرنیشنل میں ہفتہ کے روز 91 رنوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ ہندوستان نے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا کے سامنے 229 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سوریہ کمار نے اپنے ٹی- ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 112 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 51 گیندوں کی دھماکہ خیز اننگز میں سات چوکے اور نو چھکے لگائے۔ انہوں نے 45 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی، روہت شرما (35) کے بعد ہندوستان کے لیے اس فارمیٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔


سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی بلے باز 30 رن تک نہ پہنچ سکا۔ کپتان داسن شناکا اور کوشل مینڈس نے سب سے زیادہ 23 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے تین وکٹ حاصل کیے۔ ہاردک پانڈیا، عمران ملک اور یوزویندر چہل نے دو دو جبکہ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سری لنکا کو تین میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 2-1 سے شکست دی۔ سوریہ کمار یادو کو پلیئر آف دی میچ اور اکشر پٹیل کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں اب 10 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔