سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد سست پڑ گئے: گاوسکر

سنیل گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'کرکٹ کنیکٹڈ' میں کہا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ کو تھوڑا وقت دینا ہوتا ہے اور آپ کو اپنے شاٹ کا صحیح انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

سنیل گواسکر، تصویر آئی اے این ایس
سنیل گواسکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے بعد تھوڑی سستی برتی ہے۔ سنیل گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'کرکٹ کنیکٹڈ' میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں ممبئی انڈینس کے کھلاڑیوں کے خراب فارم پر گفتگو کے دوران کہا "مجھے لگتا ہے کہ سوریہ کمار اور ایشان ہندوستانی ٹیم میں جگہ کے بعد تھوڑے ڈھیلے پڑے ہیں۔ یقیناً یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہو سکتا ہے، لیکن وہ جو کچھ شاٹ کھیل رہے ہیں انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ ان بڑے شاٹس کو صرف اس لئے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کے کھلاڑی ہیں۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ کو تھوڑا وقت دینا ہوتا ہے اور آپ کو اپنے شاٹ کا صحیح انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں وہ اس بار چوک گئے ہیں، یہاں ان کا شاٹ سلیکشن بالکل صحیح نہیں رہا ہے اور اس لئے وہ کم رن بناکر آوٹ ہو رہے ہیں۔"

سابق ہندوستانی کرکٹر نے کہا، "ہاردک پانڈیا کاگیندبازی نہ کرنا ممبئی انڈینس کے لئے ہی نہیں، ہندوستانی ٹیم کے لئے بھی ایک بڑاجھٹکا ہے، کیونکہ انہیں ٹیم میں ایک آل راونڈر کے طورپر لیا گیا تھا اوراگر آپ ٹیم میں ہیں اورنمبر چھ یا سات پر بلے بازی کررہے ہیں اور آپ گیندبازی کرنے کے قابل نہیں ہیں تو یہ کپتان کے لئے مشکل ہوجاتا ہے۔ انہیں لچیلا پن اوردوسراراستہ بھی نہیں ملتا۔ عام طورپر نمبرچھ یا سات پر بلے بازی کرنے والے کسی آل راونڈر سے بلے بازی اورگیندبازی دونوں چیزوں کی توقع کی جاتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔