سوریہ کمار ٹی-20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست، محمد رضوان کو چھوڑا پیچھے

ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو نے پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ کر ٹی 20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں

سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو نے پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ کر ٹی 20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق سوریہ کمار 863 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ کے ساتھ ساتھ بہترین ریٹنگ بھی ہے۔

سوریہ کمار نے اس سال 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 965 رنز بنائے ہیں، انہوں نے آٹھ نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 164 رنز بھی بنائے ہیں۔


دوسری جانب آسٹریلیا میں ہونے والا ورلڈ کپ پاکستانی اوپنر کے لیے بھولنے والا رہا۔ انہوں نے اپنی تین اننگز میں صرف 67 رنز بنائے ہیں جبکہ وہ ایک بار بھی پچاس رنز تک نہیں پہنچ سکے۔ خراب کارکردگی کے باعث رضوان 842 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا، جنوبی افریقہ کے ریلی روسو اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے بھی ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹاپ 10 بلے بازوں میں جگہ بنا لی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنانے والے روسو 17 درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے والے فلپس پانچ درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔