سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں بمراہ کی ’سرپرائز انٹری‘، 3 ماہ بعد میدان پر نظر آئے گا یارکر کنگ

ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ کو سری لنکا کے خلاف اس ماہ کھیلی جانے والی تین میچوں کی یک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جسپریت بمراہ، تصویر آئی اے این ایس
جسپریت بمراہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ کو سری لنکا کے خلاف اس ماہ کھیلی جانے والی تین میچوں کی یک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پیٹھ میں کھنچاؤ کی پریشانی سے ٹھیک ہونے کے بعد بمراہ کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بمراہ نے ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف گھر پر کھیلی گئی ٹی-20 بین الاقوامی سیریز میں حصہ لیا تھا جہاں ان کی یہ چوٹ پھر سے ابھر گئی تھی۔ اس کے بعد انھیں ٹی-20 عالمی کپ کے لیے منتخب ہندوستانی ٹیم سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ سلیکٹرس شروع میں بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی واپسی کو لے کر محتاط تھے، لیکن ان کی صحت یابی کو اطمینان بخش قرار دیئے جانے کے بعد سری لنکا کے خلاف یک روزہ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ مانا جا رہا ہے کہ بمراہ نے گزشتہ ایک ہفتہ میں اپنی ٹریننگ اور گیندبازی میں بہت بہتری کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہی ان کا سلیکشن ہو پایا ہے۔


واضح رہے کہ ہندوستان کو سری لنکا کے خلاف تین مچیوں کی یک روزہ سیریز میں 10، 12 اور 15 جنوری کو میچ کھیلنا ہے۔ سری لنکا کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے اب نئی ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریئس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، محمد سراج، عمران ملک، عرشدیپ سنگھ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔