ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنیل نارائین کے 300 وکٹ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

ویسٹ انڈیز کے آف اسپینر سنیل نارائین ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میںاپنے وکٹوں کی ٹرپیل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میںڈھاکہ دینامییٹیز کے لئے کھیلے ہوئے

سلہٹ سکسرس کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میںروس ویٹنی کو وکٹ کیپر ظہیر الاسلام کے ہاتھوں اسٹمپ کراکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی جانب سے ہمپ شائر کے خلاف 19 جنوری 2011 کو برج ٹاون میں اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے سنیل نارائین نے 300 وکٹ لینے میں چھ سال اور296 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے دوسرے اور کل ملاکر تیسرے بالر ہیں۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالرڈیون براوو اس قسم کے کرکٹ میں 300 وکٹ لینے والے پہلے بالر بھی تھے۔ انہوں نے 19 مختلف ٹیموں کے لئے جو 359 ٹونٹی ٹونٹی میچ2006 سے اب تک کھیلے ہیں انکی342 اننگوں میں1138 اوور میں9226 رن دیکر23.83 کے اوسط اور17.64کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ387 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکے ہر اوور میں8.10 رن بنے ہیں۔ انہوں نے دس مرتبہ ایک اننگ میںچار یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 23 رن دیکر پانچ وکٹ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے لاستھ ملنگا ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہیں۔ انہوں نے 12 مختلف ٹیموں کے لئے جو 243 ٹونٹی ٹونٹی میچ 2004 سے اب تک کھیلے ہیں انکی238 اننگوں میں889.4 اوور میں6088 رن دیکر18.73 کے اوسط اور16.42کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ325 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکے ہر اوور میں6.84 رن بنے ہیں۔ انہوں نے12 مرتبہ ایک اننگ میںچار یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ سات رن دیکر چھ وکٹ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔

سنیل نارائین نے2011 سب اب تک جن گیاری مختلف ٹیموں کے لئے جو 252 ٹونٹی ٹونٹی میچ ہیں انکی247 اننگوں میں960.3 اوور میں 5627 رن دیکر18.69 کے اوسط اور19.14کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ301کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکے ہر اوور میں5.85 رن بنے ہیں۔ انہوں نے گیارہ مرتبہ ایک اننگ میںچار یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 19 رن دیکر پانچ وکٹ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔

ابھی تک جن بالروں نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں250 وکٹ حاصل کئے ہیں ان میں سنیل نارائین کی اوسط پاکستان کے سعید اجمل (17.34)کے بعد سب سے اچھی ہے۔ انکا کفائتی ریٹ سب سے اچھا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔