سری لنکا نے ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کی

ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم پاکستان تھی۔ اس نے اپنا 100واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف29 فروری 2016 کوڈھاکہ میں کھیلا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

سری لنکا ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے میچوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے خلاف کٹک میں بدھ (20 دسمبر) کو کھیلا گیا تین ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کا پہلا میچ اس کا سواں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ تھا۔

سری لنکا جس نے اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ 15 جون 2006 کو انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلا تھا، سو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے میں11 سال اور188 دن کا وقت لیا۔ اس نے اپنے پہلے میچ میں دو رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم پاکستان تھی۔ اس نے اپنا 100واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف29 فروری 2016 کوڈھاکہ میں کھیلا تھا جس میں پاکستان نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے ابھی تک جو120 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ان میں سے72 میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے تین میچ ٹائی بھی رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کرنے والی دوسری ٹیم تھی۔ اس نے اپنا سواں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ29 اکتوبر2017 کو پوچفسڑروم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا ۔یہ میچ جنوبی افریقہ کی ٹیم83 رن سے جیتی تھی۔ جنوبی افریقہ نے ابھی تک جو 100 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں59 میں اسے کامیابی ملی ہے،40 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہاہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنا سواں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ 7نومبر 2017کو تھرواننتم پورم میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں اے چھ رن سے شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے ابھی تک جو 100 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں50 میں اسے کامیابی ملی ہے،43 میں شکست ہوئی ہے اورسات میچ غیر فیصلہ کن رہے جس میں پانچ ٹائی رہے۔

سری لنکانے ا بھی تک جو 100 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں سے31 میچ اس نے اپنے گھر پر اور69 گھر سے باہر کھیلے ہیں۔ اپنے گھر پر اس نے12 جیتے ہیں،17 ہارے ہیں۔ دو میچ نامکمل رہے ہیں جس میں ایک ٹائی میچ بھی شامل ہے۔ غیر ممالک میں اس نے69 میں سے39 جیتے ہیں29 میں اسے ہار ملی ہے۔ کٹک میں ہوا میچ اس میں شامل نہیں ہے۔

سری لنکا نے اپنا 25 واں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہندوستان کے خلاف مویالی میں12 دسمبر2009 کو کھیلا تھا جس میں اس کو چھ وکٹ سے ہار ملی تھی۔ آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں 26 جنوری 2013 کو کھیلا گیا میچ سری لنکا کا پچاسواں ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ تھا اس میچ میںوہ پانچ وکٹ سے فاتح رہی تھی۔ہندوستان کے خلاف رانچی میں اس نے12 فروری2016 کو اپنا75 واںٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں اسے69 رن سے شکست ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔