سری لنکائی کرکٹروں نے انگلینڈ دورہ سے قبل معاہدہ پر دستخط کرنے سے کیا انکار

کھلاڑیوں کو معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے تین جون آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن کھلاڑیوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور اپنے اسٹینڈ پر قائم رہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکائی کرکٹروں نے انگلینڈ کے دورہ سے پہلے مرکزی معاہدہ میں شفافیت کے مبینہ کمی کے سبب معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سری لنکائی کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ گریڈیشن کے لئے استعمال کیے گئے ریٹنگ سسٹم میں وضاحت کی صاف کمی ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے مئی میں اپنے معاہدہ کرکٹرز کو برقرار رکھنے کے لئے پانچ پوائنٹ گریڈنگ نظام کا اعلان کیا تھا جس میں کارکردگی پیمانہ (50)، فٹنس (20)، لیڈرشپ (10)، پروفیشنلزم (10) اور مستقبل کی صلاحیت (10) میں سے پوائنٹ ملنے تھے۔

کھلاڑیوں کے چار گریڈ اے، بی، سی اور ڈی کے گریڈ ملنے تھے اور ہر گریڈ کو پھر تین سب سیکشن میں تقسیم کیا جانا تھا۔ کھلاڑیوں کو معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے تین جون آخری تاریخ مقرر کی گئی لیکن کھلاڑیوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور اپنے اسٹینڈ پر قائم رہے۔ سری لنکائی کرکٹروں کو انگلینڈ کے دورہ پر جانا ہے جس میں انہیں تین ون ڈے اور تین ٹی۔20 مقابلے کھیلنے ہیں۔ سری لنکا کا انگلینڈ دورہ 23 جون سے شروع ہونا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔