سری لنکا کے گیند باز ہسارنگا رینکنگ میں کیریر کے بہترین دوسرے مقام پر

ہسارنگا آئی سی سی مرد ٹی۔20 رینکنگ میں کیریر کے بہترین دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں سات کی ایکنومی کے ساتھ دو وکٹ لئے تھے۔

سری لنکا کے گیند باز ہسارنگا
سری لنکا کے گیند باز ہسارنگا
user

یو این آئی

دوبئی: سری لنکا کے لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا ہندوستان کے خلاف موجودہ ٹی۔ 20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار گیند بازی کی بدولت بدھ کو جاری آئی سی سی مرد ٹی۔20 رینکنگ میں کیریر کے بہترین دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ہسارنگا نے سیریز کے پہلے میچ میں سات کی ایکنومی کے ساتھ دو وکٹ لئے تھے۔

وہیں اس میچ میں 22 رن دے کر چار وکٹ لینے والے ہندوستان کے نائب کپتان اور تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار چار مقام کے فائدے کے ساتھ 16 ویں مقام پر آگئے ہیں۔ ہندوستانی لیگ اسپنر یجویندر چہل کو 10 مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 21 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ مجرابنی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت 37 مقام کے فائدے سے 31 ویں جبکہ سری لنکا کے دشمنتا چمیرا پانچ مقامات کی چھلانگ سے 37 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق مردوں کی ریکنگ کے تازہ ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز اور آئر لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے آخری دو میچوں کی کارکردگی شامل ہیں۔

ہندوستانی کپتان شکھر دھون کو پہلے ٹی۔ 20 میچ میں 36 گیندوں پر 46 رن کی اننگز کی بدولت بلے بازی رینکنگ میں پانچ مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس کےساتھ مشترکہ طور پر 29 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جو آئر لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں 69 رن کی اننگز کی بدولت تین مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 29 ویں مقام پر پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے سوریہ کمار یادو، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور زمبابوے کے ویسلے مدھے ویرے کو بلے بازی ریکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ تینوں بالترتیب 25 مقام کے فائدے سے، 42 ویں مقام کے فائدے سے 33 ویں اور 59 ویں مقام کی چھلانگ کے ساتھ 70 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */