سری لنکا نے ہندوستان کا آخری دورہ 2009 میں کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

سری لنکا نے ہندوستان کا آخری دورہ 2009 میں کیا تھا جس میں تین ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔ اس دورے میں اس کی قیادت کمار سنگاکارا نے کی تھی جبکہ مہندر سنگھ دھونی میزبان ٹیم کے کپتان تھے۔ اس دورے میں ہندوستان نے تین میں سے دو ٹسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور ایک ٹسٹ برابر رہا تھا۔

احمد آباد میں سریز کا پہلا ٹسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہواتھا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے104.5 اوور میں426 رن بنائے تھے۔ راہول ڈراوڈ نے 177 اور مہندر سنگھ دھونی نے 110 رن بنائے تھے۔چناکا والیگیدرا نے 87 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ مہیلا جے وردھنے کی ڈبل سنچری (275) اور تلیکارتنے دلشان (112) اور پرسنا جے وردھنے(154ناٹ آوٹ) سنچریوں کی بدولت سری لنکا نے پہلی اننگ سات وکٹ پر760 رن بناکر ڈکلیر کردی تھی۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ میں چار وکٹ پر412 رن بنائے تھے جس میں گوتم گمبھیر(114) اور سچن ٹنڈولکر (100 ناٹ آوٹ) کی سنچریاں شامل تھیں۔

دوسرا ٹسٹ جو کانپور میں کھیلا گیا تھا، ہندوستان نے ایک اننگ اور 144رن سے جیتا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں154 اوور میں642 رن بنائے تھے۔گوتم گمبھیر(167)،وریندر سہواگ(131) اور راہول ڈراوڈ (144) نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ وینکٹ سائی لکشمن (63) اور یوراج سنگھ(67) نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ رنگنا ہیراتھ نے121 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ سری لنکا کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں 84 اوور میں229 رن بناکر آوٹ ہوئے جس کی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا۔ مہیلا جے وردھنے کے47 رن سری لنکا کی اننگ میں سب سے بڑا اسکور تھا۔ سری سنت نے75 رن دےکرپانچ وکٹ حاصل کئے۔

فالوآن کے بعدسری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں65.3 اوور میں269 رن بنائے اور میچ ایک اننگ اور144رن سے گنوادیا۔تھیلن سمارا ویرا نے سب سے زیادہ 78 رن بنائے اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔ہربھجن سنگھ نے98 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 393 رن بنائے تھے۔ تلیکارتنے دلشان تو اپنی سنچری ( 109)مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے مگرانجیلو متھیوز صرف ایک رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے۔ہربھجن سنگھ نے112 رن دےکر چارکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہندوستان نے وریندر سہواگ کے293 اورمہندر سنگھ دھونی کے آوٹ ہوئے بغیر100 رن کی مدد سے نو وکٹ پر726 رن بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کردی تھی۔ سری لنکا کے سبھی کھلاڑی 100.4 اور میں309 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ظہیر خان نے 72 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہندوستان کو اس میچ میں ایک اننگ اور24 رن سے کامیابی ملی۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔