سٹے بازی کو ملک میں مل سکتا ہے قانونی درجہ

کرکٹ میں سٹے بازی
کرکٹ میں سٹے بازی
user

عمران خان

یواین آئی

نئی دہلی، ہندوستان میں جہاں کرکٹ کا جنون ہے ، سٹے بازی کو دنیا کے بہت سے ملکوں کی طرح قانونی حیثیت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

لا کمیشن نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہندوستان میں سٹے بازی کو جس نے اس کھیل کو کئی مرتبہ داغدار کیا ہے ، قانونی درجہ دینے کے لئے باقاعدہ خط لکھ کر تجاویز مانگی ہیں۔ لا کمیشن سیکرٹری سنجے سنگھ نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےسٹے بازی کو قانونی درجہ دینے کے لئے لا کمیشن کو امکانات تلاش کرنے کے لئے کہا ہے۔

خط کے مطابق " لا کمیشن نے کرکٹ سے متعلق سبھی فریقوں سے اس سلسلے میں بات کرکے ان سے مشورے مانگے ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ سٹے بازی کے سلسلے میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے مشورے اہم ہوں گے ۔ سٹے بازی اور جوا کے پیش نظر کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دونوں کو قانونی حیثیت دینے کے امکانات پر غور کرے۔ "

اس خط میں لا کمیشن نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن سے جلد ہی اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ کمیشن جلد ہی اس معاملے پر اپنی رپورٹ تیار کر سکے۔ یہ خط عدالت عظمیٰ میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان متعلق معاملات کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

ہندوستان میں کرکٹ کے تئیں ہمیشہ سے ایک الگ ہی جنون رہا ہے اور ایسے میں سٹے بازی کا مسئلہ بھی میچوں کے دوران عام ہے۔ ایسے میں بی سی سی آئی اور حکومت ہمیشہ ایسی سرگرمیوں سے پریشان رہتے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھی سٹے بازی کی سرگرمیاں عام رہتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔