جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے جیتا دوسرا ون ڈے، ٹونی ڈی جارجی فتح کا ہیرو رہے

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کافی خراب حالت میں نظر آئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں ہندوستانی  ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ون ڈے خوبصورتی سے جیتا تھا اور دوسرا میچ اتنی ہی خراب حالت سے ہارا ۔ ٹونی ڈی جارجی نے افریقہ کی جانب سے 119* رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو یک طرفہ فتح دلائی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے باؤلنگ میں کمال کیا اور پھر بیٹنگ میں طاقت دکھائی اور یکطرفہ طور پر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی افریقہ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 46.2 اوور میں 211 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ ہدف کا تعاقب کرنے نکلا اور 42.3 اوورز میں  ہدف حاصل کر لیا۔ ٹونی کے علاوہ ریزا ہینڈرکس نے افریقہ کی جانب سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹونی اور ہینڈرکس کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 130 رنز کی شراکت ہوئی۔


سینٹ جارج پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور پروٹیز ٹیم کے گیند بازوں نے کپتان ایڈن مارکرم کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 211 رنز پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کے لیے اپنا دوسرا بین الاقوامی میچ کھیل رہے سائی سدرشن نے 62 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول نے 7 چوکے لگا کر 56 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے تمام بلے باز ناکام ثابت ہوئے۔ اس دوران افریقہ کے ناندرے برجر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسی پچ پر جہاں ہندوستانی ٹیم کے بلے باز جدوجہد کرتے نظر آئے، افریقی بلے بازوں نے یک طرفہ طور پر ہدف کا تعاقب کیا۔ افریقہ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے ٹونی ڈی جارجی اور ریزا ہینڈرکس نے 130 رنز کی شراکت قائم کی جو 28ویں اوور میں ہینڈرکس کی وکٹ سے ٹوٹ گئی۔ ارشدیپ سنگھ نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ جس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے رسی وین ڈیر ڈوسن نے 5 چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹونی ڈی جارجی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 76 رنز (83 گیندوں) کی شراکت قائم کی۔ رنکو سنگھ نے فتح سے چند لمحے قبل 42 ویں اوور میں ہندوستان کی دوسری وکٹ حاصل کی۔


افریقہ کی جانب سے ناندرے برجر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے 10 اوورز میں صرف 30 رنز دیے۔ اس کے علاوہ کیشو مہاراج اور بیرن ہینڈرکس نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ لیزرڈ ولیمز اور کپتان ایڈن مارکرم نے 1-1 کامیابی حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔