خواتین عالمی کپ: ہندوستان اور پاکستان میچ سے قبل اسٹیڈیم میں نظر آیا سانپ
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان عالمی کپ کا میچ پانچ اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیم انڈیا کے پریکٹس سیشن کے دوران ایک سانپ اسٹیڈیم میں گھس گیا۔
ہندوستان اور پاکستان میچ سے قبل چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ خواتین کے ون ڈے عالمی کپ 2025 میں یہ میچ پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔یہ میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ٹیم انڈیا اس میچ سے قبل جمعہ یعنی تین اکتوبر کی شام کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے گئی تھی۔پریکٹس سیشن کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے درمیان ایک سانپ نمودار ہوا جس سے میدان میں ہنگامہ مچ گیا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ سے قبل ا سٹیڈیم میں سانپ نظر آنے کا واقعہ سامنے آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیم انڈیا کولمبو گراؤنڈ پر پریکٹس کر رہی تھی۔ ہندوستانی کھلاڑی نیٹ کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ ایک بھورا سانپ میدان میں نمودار ہوا۔ ایک گراؤنڈز مین نے سانپ کو "گارنڈیا" کے طور پر بیان کیا۔ یہ زہریلا نہیں ہے اور کاٹتا بھی نہیں ہے۔ یہ صرف چوہوں کا شکار کرتا ہے۔ جب ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں سانپ کو دیکھا تو گھبرانے کے بجائے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اسے دلچسپی سے دیکھتے رہے۔ سانپ نے کسی کھلاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
ویمنز ون ڈے عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ اتوار یعنی پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے میں 11 بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں اور ہر بار ٹیم انڈیا نے پاکستان کو شکست دی ہے۔ پاکستان نے ہندوستان ٹیم کو ون ڈے میں ایک بار بھی شکست نہیں دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔