ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سراج نے دِکھایا دَم، مشیل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ بنے نمبر-1

سراج نے رواں سال اب تک 7 ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں مجموعی طور پر 30 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جب انھوں نے اپنا تیسرا وکٹ لیا، تبھی انھوں نے اس سال کی لسٹ میں نمبر 1 گیندباز بن گئے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سراج، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان احمد آباد میں شروع ہوئی ٹیسٹ سیریز کا پہلا دن ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج کے نام رہا۔ سراج نے میچ کی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو پوری طرح سے تہس نہس کر دیا۔ انھوں نے مجموعی طور پر 4 وکٹ لیے، اور خاص بات یہ رہی کہ شروعاتی 4 میں سے 3 اہم بلے بازوں کو سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ اسی کے ساتھ وہ 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کھیلنے والی سبھی ٹیموں کے درمیان سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز بن گئے۔

محمد سراج نے رواں سال اب تک 7 ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں مجموعی طور پر 30 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جب انھوں نے اپنا تیسرا وکٹ لیا، تبھی انھوں نے اس سال کی لسٹ میں نمبر-1 پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اس دوران انھوں نے آسٹریلیا کے تیز گیندباز مشیل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹارک نے 14 اننگز میں 29 وکٹ لیے ہیں۔ یہ کامیابی محمد سراج کے کیریئر کے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ وہ مستقل اپنی کارکردگی سے ہندوستانی گیندبازی کو مضبوط کر رہے ہیں۔ احمد آباد کی سبز پچ پر انھوں نے جس جارحانہ انداز میں گیندبازی کی، اس سے کیریبیائی بلے باز شروع سے ہی دباؤ میں آ گئے۔


محمد سراج کی بہترین گیندبازی صرف رواں سال ہی میں دیکھنے کو نہیں ملی ہے، بلکہ ڈبلیو ٹی سی کے نئے سیزن (27-2025) میں بھی وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز ہیں۔ ہندوستان نے اس نئے سیزن کی شروعات انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے کی تھی، جو 2-2 سے ڈرا رہی تھی۔ اس سیریز میں سراج ہندوستان کے سب سے بڑے میچ ونر رہے اور انھوں نے 23 وکٹ حاصل کیے۔ اس ڈبلیو ٹی سی سائیکل میں اب تک مجموعی طور پر محمد سراج کے 27 وکٹ ہو چکے ہیں، جبکہ دوسرے مقام پر ویسٹ انڈیز کے ایس. جوزف ہیں جنھوں نے 22 وکٹ لیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔