شعیب ملک ٹی-20 کرکٹ میں 250 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی

شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور بلیوز کی ٹیم کےخلاف 36 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کرنے کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی اور پانچویں ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔

چھتیس سالہ شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور بلیوز کی ٹیم کےخلاف 36 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کرنے کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔

شعیب ملک اب تک 328 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی 308 اننگز میں 37.16 کی اوسط سے 8324 رنزا سکور کرچکے ہیں جن میں 49 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ اب تک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 644 چوکے اور 251 چھکے لگا چکے ہیں۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے ایشیائی بلے بازوں میں روہت شرما 322 چھکوں کےساتھ پہلے، سریش رینا 299 چھکے لگا کر دوسرے، مہندر سنگھ دھونی 267 چھکے لگا کر تیسرے اور یووراج سنگھ 253 چھکے لگا کرکے چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ وراٹ کوہلی ٹی-20 کرکٹ میں245 اور شاہد آفریدی 227چھکے لگا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔