شعیب ملک پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے کپتان بن گئے

تفصیلات کے مطابق چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد 4 میچوں کی پابندی کے باعث شامل نہیں تھے اور ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک نے انجام دیئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جوہانسبرگ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد 4 میچوں کی پابندی کے باعث شامل نہیں تھے اور ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک نے انجام دیئے ہیں۔ اس مقابلے میں پاکستان نے با آسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ شعیب ملک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین ون ڈے کپتان بن گئے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اب تک 37 ون ڈے انٹر نیشنل میچوں میں 25 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کی جیت کا اوسط 67.56 فیصد رہا ہے جو کہ 30 سے زیادہ میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے تمام قائدین سے کہیں زیادہ ہے۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کا ہے جن کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 34 میں سے 21 بین الاقومی ایک روزہ میچ جیتے تھے اور ان کی کامیابیوں کا تناسب 64.70 فیصد رہا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 35 میں سے 21 میچ جیتے۔ ان کی جیت کا تناسب 61.76 فیصدر رہا۔ وقار یونس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 62 میں سے 37 مقابلے جیتے۔ ان کی کامیابیوں کا اوسط 61.66 فیصد رہا۔ وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستان نے 109 میں سے 66 مقابلوں میں کامیابی اپنے نام کی، ان کی جیت کا تناسب 61.46 فیصد رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔