شعیب اختر نے کی جسپریت بمراہ کی تعریف، بتایا دنیا کا سب سے ہوشیار تیز گیندباز

شعیب اختر نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں شاید بمراہ سب سے ہوشیار تیز گیند باز ہیں۔ بمراہ محمدعامر اور یہاں تک کہ وسیم اکرم سے بھی بڑے کھلاڑی ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پاکستانی تیز گیند باز محمدعامر کے ساتھ بھارتیہ تیز گیند باز جسپریت بمرا ہ کوموجودہ وقت میں عالمی کرکٹ کا سب سے ہوشیار اور بہترین گیند باز قرار دیا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف چل رہی بارڈر- گاوسکر سیریز میں تجربہ کار تیز گیندباز ایشانت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستانی تیز گیند بازی کی قیادت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں محمد سمیع اور امیش یادو کے زخمی ہونے کے بعد بھی پہلے دو ٹسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔

بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔ انہوں نے دو میچوں میں آٹھ وکٹ حاص کئے ہیں۔ اس سیریز میں وکٹوں کی فہرست وہ میں پیٹ کمنس اور روی چندرن اشون سے محض دو وکٹ پیچھے ہیں۔


شعیب اختر نے اسپورٹس ٹوڈے سے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں شاید بمراہ سب سے ہوشیار تیز گیند باز ہیں۔ بمراہ محمدعامر اور یہاں تک کہ وسیم اکرم سے بھی بڑے کھلاڑی ہیں۔ میں نے محمد آصف کو گیند بازی کرتے دیکھا ہے۔ میں نے آصف کا سامنا کرتے ہوئے بلے بازوں کو حقیقت میں روتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک بار وی وی ایس لکشمن نے کہا تھا کہ میں اس لڑکے کا سامنا کیسے کروں؟ اے بی ڈی ولیئرس ایشیائی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوران حقیقت میں رونے لگے تھے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ٹسٹ کرکٹ میں بمراہ کی فٹنس کے بارے میں لوگوں کو شبہ تھا۔ یہاں تک میں انہیں بہت قریب سے دیکھ رہا تھا۔ ان کے پاس باؤنڈری ہے جو کھلاڑیوں کو کشمکش میں ڈال دیتی ہے اور سب سے اچھی بات کہ وہ کافی اچھے انسان ہیں۔‘‘ اختر نے کھیل کے تئیں منفی رویئے کے لئے بمراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہندوستانی تیز گیند باز اپنے جسمانی رویئے سے نہیں بلکہ اپنی گیند بازی کے ذریعہ جارحیت دکھاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔