شمرون ہیٹمائر نے بچے کی پیدائش کے سبب آئی پی ایل 2022 چھوڑا
ویسٹ انڈیز کے 25 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میری چیزیں اب بھی میرے کمرے میں ہیں۔ یہ کہہ کر انہوں نے آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔

ممبئی: شمرون ہیٹمائر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے باعث راجستھان رائلز چھوڑ کر گیانا واپس گھر لوٹ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے 25 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میری چیزیں اب بھی میرے کمرے میں ہیں۔ یہ کہہ کر انہوں نے آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ راجستھان کی ٹیم تیسرے مقام پر برقرار ہے اور وہ 24 مئی سے شروع ہونے والے پلے آف میں پہنچنے کی دعویدار نظر آ رہی ہے۔
ہیٹمائر نے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم میں فنشر کا کردار ادا کرتے ہوئے 72 کی اوسط سے 291 رنز بنائے ہیں جس میں وہ 11 اننگز میں سات مرتبہ ناٹ آؤٹ بھی رہے ہیں۔ ڈیتھ اوورز (17-20) میں اس کے اعداد و شمار بہترین رہے ہیں، جہاں انہوں نے 214.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ وہ کم از کم 30 گیندیں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں ٹاپ پانچ حملہ آور فنشرز میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اُدے پور سے کانگریس کے نئے سفر کا آغاز... ظفر آغا
ہیٹمائر پیر کی صبح ملک چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 190 رنز تک لے گئے۔ جیمز نیشم، ڈیرل مچل، کارون نائر، ریسی وین ڈیر ڈوسن اب بلے سے ان کی جگہ پُر کرسکتے ہیں۔ راجستھان کے اب لیگ کی سطح پر تین میچ باقی ہیں، جس میں وہ 11 مئی کو دہلی کیپٹلس، 15 مئی کو لکھنؤ سپر جائنٹس اور 20 مئی کو چنئی سپر کنگز سے کھیلے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔