محمد شامی کے سامنے گاڑی پہاڑی سے نیچے گری، تیز گیندبازنے زخمی شخص کی فوری مدد کی

محمد شامی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ کار حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو 'فرسٹ ایڈ' دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کی آنکھوں کے سامنے ہفتہ (25 نومبر) کو ایک کار حادثہ پیش آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک گاڑی پہاڑی سے نیچے گر گئی۔ یہ دیکھ کر شامی فوراً مدد کے لیے پہنچ گئے۔

ان کے اس ویڈیو میں ایک کار الٹتی دکھائی دے رہی ہے۔ شامی یہاں پہنچ کر زخمی شخص کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔ وہ زخمیوں کا پرائمری علاج کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آف روڈ ہونے کی وجہ سے الٹنے کے باوجود ڈرائیور کو زیادہ چوٹ نہیں آئی۔


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شامی نے لکھا ہے، 'وہ بہت خوش قسمت تھے۔ اللہ نے اسے دوسری زندگی دی ہے۔ اس کی گاڑی نینی تال کی پہاڑی سڑک پر میری آنکھوں کے سامنے گری۔ ہم نے انتہائی احتیاط سے انہیں گاڑی سے باہر نکالا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شامی نے یہ بھی لکھا کہ کسی کی جان بچانے کے بعد وہ بہت خوش ہیں۔

محمد شامی ان دنوں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں اپنی زبردست کارکردگی کے بعد وہ ایک ایونٹ کے لیے نینیتال سے گزر رہے تھے۔ اس دوران سفر کے دوران ان کے سامنے یہ کار حادثہ پیش آیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وہ ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔