شاہ رخ خان فاتح ہندوستانی ٹیم کے لئے ہوئے جذباتی، بی سی سی آئی کو بھی دی مبارکباد

ہندوستانی ٹیم نے ممبئی میں میرین ڈرائیو کے قریب ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں جیتی ٹرافی کے ساتھ پریڈ کی۔ شاہ رخ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ 2024 جیتا ہے۔ ہندوستان ٹیم نے ملک پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور  شام کو  ممبئی میں ایک روڈ شو ہوا جس میں ٹیم انڈیا نے جیتی ہوئی ٹرافی کے ساتھ پریڈ کی۔

یہ ویڈیو پی ٹی آئی نے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی تھی جسے شاہ رخ خان نے اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر کیا تھا۔ شاہ رخ نے بھی ٹیم انڈیا کی خوب  تعریف کی۔ ویسے بھی شاہ رخ خان ٹیم انڈیا کی تعریف میں کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں۔ اس بار جب ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ جیتا ہے تو شاہ رخ بہت خوش ہیں۔ شاہ رخ نے ممبئی میں ہونے والی پریڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک لمبی پوسٹ لکھی۔


شاہ رخ خان نے ٹیم انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ میں لکھا، ' میں ان لڑکوں (ٹیم انڈیا) کو خوش اور جذباتی دیکھ کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار لمحہ ہےکہ لڑکے  (کھلاڑی ) ہندوستانی ٹیم کو  اتنی بلندیوں پر لے گئے ۔ پیار پوری ہندوستانی ٹیم کو...اور اب رات بھر ڈانس کرو۔ بی سی سی آئی اور جے شاہ اور پورے سپورٹ اسٹاف کو بہت بہت مبارک ہو جو پردے کے پیچھے سخت محنت کرتے ہیں تاکہ ٹیم انڈیا آگے بڑھ سکے!!'

واضح رہے ہر ہندوستانی ٹی ٹوینٹی  عالمی کپ 2024 جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کے ہندوستان آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ اب ممبئی میں ٹیم انڈیا کی جیت پریڈ کو لے کر پورے ملک میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ ممبئی میں ٹیم انڈیا پوری طرح سے تیار تھی اور اب جیت کا ویڈیو سامنے آیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔