شبھمن گل کو کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے: گمبھیر

گمبھیر نے کہا کہ یقینا شبھمن کو اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اچھی شروعات ملی ہے اورعمدہ بلے بازی کی، لیکن ان پر زیادہ دباؤ ڈالنے اور توقعات قائم کرنے کے بجائے، انہیں خود ہی بہتر ہونے دینا چاہیے۔

گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس
گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نوجوان بلے بازشبھمن گیل نے آسٹریلیا کے دورے میں خود کو ثابت کیا، لیکن انہیں کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے، گمبھیر نے ہند۔انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا، "انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں، شبھمن گل کو ٹاپ آرڈر میں روہت شرما کا ساتھی ہونا چاہیے۔" اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، لیکن اس فیصلے پر جلدبازی نہیں ہونی چاہیے۔ آپ یہاں کسی پر اتنا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ شبھمن گل میں صلاحیت ہے، لیکن انہیں کامیابی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ مشکل ہوتی ہے۔

گمبھیر نے کہا، "یقینا شبھمن کو اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اچھی شروعات ملی ہے۔ اس سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلنا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز جیتنا بڑی اچھی بات ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شبھمن نے عمدہ بلے بازی کی، لیکن ان پر زیادہ دباؤ ڈالنے اور توقعات قائم کرنے کے بجائے، انہیں خود ہی بہتر ہونے دینا چاہیے۔ '


گمبھیر نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس 'گیم پلان' میں کہا، "انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست جیت کے بعد یہاں آرہی ہے۔" یقینا ہندوستان کی صورتحال ایک جیسی نہیں ہوگی، کیوں کہ ہندوستان سری لنکا سے بہت بہتر ٹیم ہے، لیکن انگلینڈ بھی ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو بھی اپنا اعتماد برقرار رکھنا ہوگا، کیوں کہ ہندوستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */