دھونی، روہت ،وراٹ، بمراہ اور میکسویل کو ان کی ٹیموں نے ریٹین کیا

ہر ٹیم کی نیلامی کی رقم بڑھاکر 90 کروڑ کر دی ہے اورہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ آیا وہ اس فرنچائزی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ، سنیل نارائن، آندرے رسل اور گلین میکسویل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو ان کی موجودہ فرنچائزی نے انڈین پریمیئر لیگ 2022 (آئی پی ایل) کے لیے برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست اور ٹیموں کےنام اس طرح ہیں۔
چنئی سپر کنگز: رویندرا جدیجا، مہندر سنگھ دھونی، رتوراج گائیکواڑ، معین علی
کولکتہ نائٹ رائیڈرز: سنیل نارائن، آندرے رسل، ورون چکرورتی، وینکٹیش ایر
سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن
ممبئی انڈینز: روہت شرما، جسپریت بمراہ
رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمدسراج
دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت، پرتھوی شا، اکشر پٹیل، اینریک نورٹجے
راجستھان رائلز: سنجو سیمسن
پنجاب کنگز: میانک اگروال، ارشدیپ سنگھ
انگلینڈ کے جونی بیرسٹو نے بھی سن رائزرز حیدرآباد سے خود کو الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ۔


اب کن ٹیموں کے پاس نیلامی کے لئے کتنی رقم باقی ہے وہ اس طرح ہیں ۔

سی ایس کے : سبھی چاروں کھلاڑی ریٹین، 48 کروڑ روپے نیلامی کے لیے باقی۔
کے کے آر: چاروں کھلاڑی ریٹین ، نیلامی کے لیے 48 کروڑ روپے باقی۔
ڈی سی: چاروں کھلاڑی ریٹین، 48 کروڑ روپے نیلامی کے لیے باقی ۔
ایس آر ایچ : ایک کھلاڑی ریٹین ، نیلامی کے لیے 76 کروڑ باقی ہیں۔
ایم آئی: دو کھلاڑی ریٹین ، نیلامی کے لیے 66 کروڑ روپے باقی ہیں۔
آر سی بی : تین کھلاڑی ریٹین، نیلامی کے لیے 57 کروڑ روپے باقی
آر آر : ایک کھلاڑی ریٹین ، 76 کروڑ روپے نیلامی کے لیے باقی ہیں۔
پی بی کے ایس : دو کھلاڑی ریٹین ، نیلامی کے لیے پورے 66 کروڑ روپے باقی ہیں۔

نئی فرنچائزی کے پاس یکم دسمبر سے 25 دسمبر تک تین کھلاڑیوں (دو ہندوستانی اور ایک غیر ملکی) کو سائن کرنے کا وقت ہے، ایسے کھلاڑی جنہیں موجودہ آٹھ فرنچائزی نے برقرار نہیں رکھا ہے ، انہیں نئی فرنچائز ی اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے۔ٹیمیں دو مختلف مجموعوں کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں: تین ہندوستانی اور ایک غیر ملکی، یا دو ہندوستانی اور دو غیر ملکی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہندوستانی کھلاڑی کیپڈ ہیں یا ان کیپڈ۔آئی پی ایل کی آٹھ موجودہ ٹیمیں زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔


نیلامی میں رائٹ ٹو میچ کارڈز نہیں ہوں گے۔ ہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ آیا وہ اس فرنچائزی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔حال ہی میں آئی پی ایل نے نیلامی کے پرس کو بڑھا کر 90 کروڑ روپے کر دیا تھا ۔

موجودہ فرنچائزز زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں، جب کہ دو نئی بے نام فرنچائزز لکھنؤ اور احمد آباد اصل آٹھ ٹیموں کو برقرار رکھنے کے بعد پلیئر پول سے تین تین کھلاڑی خرید سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔