حیدرآباد میں 6 دسمبر کو ہند-ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ، پولس کے سخت سیکورٹی انتظامات

پولس کمشنر مہیش بھگوت نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں پر نظر رکھی جائے گی۔ میچ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی انہوں نے انتباہ دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے اپل کرکٹ میدان میں 6 دسمبر کو ہونے والے ہند۔ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ کے سلسلہ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ رچہ کنڈہ پولس کمشنر مہیش بھگوت نے یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی کیمروں کے ذریعہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں پر نظر رکھی جائے گی۔ میچ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی انہوں نے انتباہ دیا۔

انہوں نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر و ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمداظہرالدین کے ساتھ معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میدان میں شام7بجے میچ کا آغاز ہوگا۔ نومنتخب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں یہ پہلا میچ منعقد کیا جارہا ہے جس کا مشاہدہ توقع ہے کہ40000 افراد کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر کو یوم سیاہ کے پیش نظر حیدرآباد بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔1800 ملازمین پولیس کو میچ کے بندوبست کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ تماشائیوں کے لئے گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل شب ایک بجے تک میٹرو ٹرین کی خدمات دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ‘ لیاب ٹاپ‘ہلمٹ‘ بیاگس‘بیانرس‘کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ کو میدان میں لے جانے کی پابندی رہے گی۔ خواتین کی سلامتی کیلئے شی ٹیموں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ پورے اسٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے دریعہ نگرانی رکھی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی ناگہانی یا پھر ہنگانی صورتحال پر 100 نمبر پر فون کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر یہاں موجود اظہرالدین نے کہا کہ نومنتخب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ میاچ منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مناسب سیکورٹی انتظامات کے ذریعہ میچ کو کامیاب بنانے کی خواہش کی اور کہا کہ میچ کے ذریعہ حیدرآباد کے برانڈ امیج کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً24ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔