دوسرا ون ڈے: ونڈیز ٹیم کے خلاف جیت کے مقصد سے میدان پر اترے گی ٹیم انڈیا

وہیں ونڈيز ٹیم اس سیریز میں اپنی پہلی جیت درج کرنا چاہے گی۔ کوئنس پارک اوول میں میزبان ٹیم کو گزشتہ سات میچوں میں سے چھ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں سے چار تو ہندوستان کے خلاف ہی تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پورٹ آف اسپین: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منسوخ رہنے کے بعد اتوار کے روز کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں ہر حال میں جیت کے ساتھ 1۔0 کی برتری کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پروویڈینس میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے 13 اوور کے بعد بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔ ونڈيز اے نے 34 اوور کے کھیل میں ایک وکٹ گنوا کر 54 رن بنائے تھے۔ کپتان وراٹ کوہلی نے میچ کے اس طرح منسوخ رہنے پر کافی مایوسی ظاہر کی تھی، لیکن اب پورٹ آف اسپین میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے میچ سے متعلق حالات مشتبہ بنے ہوئے ہیں۔


اگرچہ دونوں ٹیموں کے لیے ابھی سےسیریز جیتنے کے لئے باقی دونوں میچوں کا جیتنا لازمی ہو گیا ہے، ایسے میں ہندوسانی ٹیم جیت یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد اپنی پہلی ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ اس نے ونڈيز سے تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے کلین سویپ کیا اور اب اسی کی کامیابی کو وہ ون ڈے میں دوہرانا چاہتی ہے۔

وہیں ونڈيز ٹیم اس سیریز میں اپنی پہلی جیت درج کرنا چاہے گی۔ کوئنس پارک اوول میں میزبان ٹیم کو گزشتہ سات میچوں میں سے چھ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں سے چار تو ہندوستان کے خلاف ہی تھے۔ جیسن ہولڈر کی قیادت والی ٹیم اتوار کو یقینی طور پر اپنے اس ریکارڈ کو بہتر بنانا چاہے گی۔


ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے پہلے ون ڈے میں جدوجہد کی تھی اور اوپنر 31 گیندوں میں چار رن ہی بنا پائے تھے۔ اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں چل رہے گیل کی کوشش ہو گی کہ وہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی طرح ون ڈے میں بھی اپنی ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، گیل ون ڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں بڑے کھلاڑی برائن لارا کے اسکور سے محض سات رن ہی دور ہیں اور دوسرے ون ڈے میں ان کے پاس ریكارڈ بک میں نام درج کرانے کا موقع ملے گا۔

وہیں ہندوستانی ٹیم کو اپنے کپتان وراٹ سے اچھی کارکردگی کی توقع رہے گی جنہوں نے جنوری 2012 سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 78.35 کے اوسط سے 1332 رن بنائے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے جنوری 2016 سے وراٹ، روہت شرما اور شکھر دھون نے 79.63 کے اوسط سے 1449 ون ڈے رن بنائے ہیں اور یہ ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ ٹیم کو امید رہے گی کہ ٹرینیڈاڈ میں دوسرے میچ میں اسی طرح کی بلے بازی دیکھنے کو ملے۔


گیند بازوں میں ٹیم كو آپ اسپنر کلدیپ یادو کے علاوہ تیز گیند باز بھونیشور کمار سے کافی امیدیں رہے گی۔ بھونیشور کا پورٹ آف اسپین میں بہت اچھا ریکارڈ رہا ہے اور وہ اس کے میدان پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے غیر ملکی گیند باز ہیں۔

ہندوستان اور ونڈيز کے درمیان آخری ون ڈے آئی سی سی ورلڈ کپ کے راؤنڈ رابن میں ہوا تھا جہاں ہندوستان نے 125 رن کی بڑی جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں وراٹ نے نصف سنچری بنائی تھی جبکہ تیز گیند باز محمد سمیع نے سب سے زیادہ چار وکٹ لئے تھے۔


اگرچہ وراٹ نے مانا کہ ویسٹ انڈیز اندیز کی پچیں اور ٹیم کئی بار غیر متوقع نتائج دیتی ہیں اس لئے ٹیم کو محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے اس میچ کے بارے میں کہا کہ ’’ویسٹ انڈیز کی کچھ پچیں آپ کا سخت امتحان لیتی ہیں۔ کچھ پچوں پر کافی اچھال اور تیزی ہوتی ہے اور کچھ کافی سست رہتی ہیں۔ ایسے میں آپ کو حالات کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے‘‘۔

اگرچہ میچ میں ایک بار پھر بارش کا کردار اہم سمجھا جا رہا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی یہاں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ایسے میں ٹاس کا بھی اہم رول ہوگا۔ اس پچ پر ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم کو فائدہ ملتا رہا ہے، ایسے میں دونوں کپتانوں کے لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اہم ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2019, 10:10 PM