دوسرا ایک روزہ مقابلہ: پہلے میچ کی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گا ہندوستان، جنوبی افریقہ کے حوصلے بلند

نوجوان کھلاڑیوں سے سجی ہندوستانی ٹیم اتوار کو دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی

ٹیم انڈیا / @BCCI
ٹیم انڈیا / @BCCI
user

یو این آئی

رانچی: نوجوان کھلاڑیوں سے سجی ہندوستانی ٹیم اتوار کو دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی۔ سب سے پہلے ہندوستان کو اپنی فیلڈنگ میں تیزی لانی ہوگی۔ کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں غیر ضروری رن دینے کے علاوہ ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کے کیچ چھوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 139 رن کی شراکت قائم کی جس کی وجہ سے ہندستان کو قریبی میچ میں نو رن سے شکست ہوئی۔

ہندستان کے لیے 250 رن کے ہدف کا تعاقب مشکل نہیں ہوتا لیکن ضرورت سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے سے ٹیم کو نقصان پہنچا۔ سنجو سیمسن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ہندوستان کو صرف دو بڑے شاٹس کم کھیلنے سے شکست ہوئی ۔

اس میچ میں ہندوستانی شائقین کے لیے اچھی خبر یہ تھی کہ تیز گیند بازوں کے خلاف کمزور سمجھے جانے والے شریس ایر اور ناقص شاٹس کھیلنے کے لیے جانے جانے والے سیمسن نے ان عقائد کے برعکس اننگز کھیلیں۔ ہندستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اضافی کھلاڑی ایر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 37 گیندوں پر 50 رن بنائے جبکہ سیمسن نے 63 گیندوں پر 86 رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ یہ دونوں بلے باز اپنی کوتاہیوں پر قابو پاتے ہوئے دوسرے میچ میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیں گے۔


ہندستانی ٹیم کے کپتان شیکھر دھون بھی پہلے میچ کی کارکردگی کو بھول کر واپس رنگ میں آنا چاہیں گے۔غالبآ اگلے سال اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے 36 سالہ دھون نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے تیار ہونا ہے۔ اس لیے یہ سیریز ان کے لیے اہم ہے۔

دیپک چاہر کے زخمی ہونے کے بعد یہ سیریز محمد سراج اور مکیش سنگھ کے لیے بھی معنی خیز ہو گئی ہے۔ جہاں سراج کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جانے کا امکان ہے، وہیں مکیش اپنی پہلی سیریز میں سلیکٹرز کو متاثر کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما کچھ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنا چاہیں گے۔ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں مجموعی طور پر تین رنز بنانے کے بعد،انہوں نے پہلے ون ڈے میں آٹھ رنز بنائے۔ باوما کے برعکس، ملر اس دورے پر بہت اچھے رنگ میں نظر آئے ہیں اور اگر ہندوستان اس میچ میں جلد ہی اپنی وکٹ نہیں لیتا تو وہ ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوسکتے ہیں۔


اگرچہ یہ سیریز ہندوستان کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی، وہیں جنوبی افریقہ کا مقصد یہ سیریز جیتنا اور اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے سپر لیگ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں اتوار 9 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

دیپک چاہر کے زخمی ہونے کے بعد یہ سیریز محمد سراج اور مکیش سنگھ کے لیے بھی معنی خیز ہو گئی ہے۔ جہاں سراج کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جانے کا امکان ہے، وہیں مکیش اپنی پہلی سیریز میں سلیکٹرز کو متاثر کرنے کے لئے اپنا اثر چھوڑ سکتے

ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما کچھ رن بنانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرنا چاہیں گے۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر تین رن بنانے کے بعد انہوں نے پہلے ون ڈے میں آٹھ رن بنائے، جو ٹی 20 ورلڈ کپ سے عین قبل پروٹیاز کے لیے اچھے آثار نہیں ہیں۔ باوما کے برعکس، ملر اس دورے پر بہت اچھے رنگ میں نظر آئے ہیں اور اگر ہندوستان اس میچ میں جلد ہی ان کا وکٹ نہیں لیتا تو وہ ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ یہ سیریز ہندوستان کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی، جنوبی افریقہ کا مقصد یہ سیریز جیتنا اور اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے سپر لیگ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں اتوار 9 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔