ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ نے ان کے والد کو کیا تھا حیران، روہت نے خود کیا انکشاف

روہت نے بتایا کہ ان کے والد کو آج کے دور کا کرکٹ پسند نہیں ہے، انھیں صرف ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔ یہ بات روہت نے چیتیشور پجارا کی بیوی پوجا کی کتاب ’دی ڈائری آف کرکٹرس وائف‘ کے اجرا کے موقع پر کہی۔

<div class="paragraphs"><p>پوجا پجارا کی کتاب کا اجرا کرتے ہوئے روہت شرما، انل کمبلے و دیگر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/HarperCollinsIN">@HarperCollinsIN</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل 2025 کے دوران ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے روہت شرما نے سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ انھوں نے ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ اب وہ بین الاقوامی سطح پر صرف یک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آسٹریلیا دورہ پر روہت کی کارکردگی انتہائی خراب تھی، لیکن انھوں نے صاف لفظوں میں کہا تھا کہ فی الحال ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ دورہ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر انھوں نے سبھی کو حیران کر دیا۔ اب ایک نیا انکشاف یہ ہوا ہے کہ اس ریٹائرمنٹ سے روہت کے والد بھی حیران و ششدر ہوئے تھے۔ یہ انکشاف خود روہت شرما نے کیا ہے۔

روہت شرما نے اپنے والد کے تعلق سے یہ تذکرہ ہندوستانی کرکٹر چیتیشور پجارا کی شریک حیات پوجا پجارا کی کتاب ’دی ڈائری آف کرکٹرس وائف‘ کا اجراء کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میرے والد کو آج کے دور کا کرکٹ پسند نہیں ہے۔ انھیں صرف ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔ روہت نے کہا کہ ’’میرے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے میرے والد کافی غمزدہ ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ’’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے یک روزہ کرکٹ میں 264 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، تب میرے والد نے کسی جوش کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، صرف اتنا کہ اتھا کہ ویل ڈَن، اچھا کھیلا۔ لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو لے کر ان کی سوچ بالکل مختلف ہے۔‘‘


روہت شرما اپنے والد کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کو مزید ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’جب میں ٹیسٹ کرکٹ میں 30 رن، 40 رن، 50 رن یا 60 رن، چاہے جتنے بھی رن بناؤں، وہ مجھ سے میری اننگ کو لے کر بہت بات کرتے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ سے ان کی محبت ہی تھی۔‘‘ روہت نے یہ بھی کہا کہ میرے والد لال گیند کی کرکٹ کو کافی پسند کرتے تھے۔ وہ مجھے بچپن سے لال گیند سے کرکٹ کھیلنے کے لیے کہتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔