نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے: روہت شرما

روہت شرما نے کہا کہ ویراٹ  کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن کوہلی کی مایوسی صاف ان کے چہرے پر نظر آ رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ خطابی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ روہت شرما نے کل نریندر مودی اسٹیڈیم میں کہا، 'نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جس طرح ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ ہم 20-30 رنز کی کمی سے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب راہل اور وراٹ 25 اوور کے قریب بیٹنگ کر رہے تھے، تو ہم نے سوچا کہ اسکور 270 سے 280 تک ہوگا۔ ہم نے شروع میں تین وکٹیں لینے کے بعد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہیڈ اور لابوشین نے میچ کو ہماری ٹیم سے چھین لیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ  پچ انڈر لائٹس بعد میں بلے بازی کے لیے اچھی ہو گئی۔ ہم پچ کا بہانہ بناسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے اسکوربورڈ پر قابل دفاع اسکور لائق بلے بازی نہیں کی۔ ویراٹ  کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن کوہلی کی مایوسی صاف دکھائی دے رہی تھی۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر سچن تیندولکر اور بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔ ٹریوس ہیڈ کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔