روہت شرما کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں6000 رن مکمل

Getty Images
Getty Images
user

سید پرویز قیصر

روہت شرما ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں6000 رن بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے آسڑیلیا کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامیچ میں انہوں نے اپنی125 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔ وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں6000 رن بنانے والے ہندوستان کے نویں اور کل ملاکر53 ویں بلے باز بنے۔

آئیر لینڈ کے خلاف بلفاسٹ میں23 جون2007 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامیچ کھیلنے والے روہت شرما نے 6000 رن بنانے میں دس سال اور100 دن کا وقت لیا۔

روہت شرما نے168ویں ایک روزہ بین الاقوامیچ کی162ویں اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا اور ہندوستان کیلئے تیسرے سب سے جلدی 6000 رن بنانے والے کھلاڑی بنے۔

ہندوستان کیلئے سب سے کم اننگوں میں 6000 رن بنانے والے کھلاڑی وراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے ایسا144ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی136 ویں اننگ میں کیا تھا۔ انہوں نے 6000 رن بنانے میں چھ سال اور83 دن کا وقت لیا تھا۔ ہندوستان کے کپتان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ دوسرے سب سے تیز چھ ہزار بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔ سب سے کم اننگوں میں یہ سنگ میل عبورکرنے والے بلے باز جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے ایسا126 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی123 ویں اننگ میں کیا تھا۔

وراٹ کوہلی نے ابھی تک جو199 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی191 اننگوں میں30 سنچریوں اور45نصف سنچریوں کی مدد سے55.13 کی اوسط اور91.47 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ8767رن بنائے ہیں۔

سورو گنگولی نے چھ ہزار رن مکمل کرنے میں152ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی147 اننگوں میں بلے بازی کی تھی۔ وہ ہندوستان کیلئے دوسرے سب سے تیز چھ ہزار رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ایسا کرنے میںآٹھ سال اور289 دن کا وقت لیا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے چھ ہزار بنانے میں186 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی166 اننگوں میں بلے بازی کی تھی ۔ وہ ہندوستان کیلئے چوتھے سب سے کم اننگوں میں چھ ہزار رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ایسا کرنے میںچھ سال اور100 دن کا وقت لیا تھا۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سچن ٹنڈٖولکر ہندوستان کیلئے پانچویں سب سے کم اننگوں میں چھ ہزار رن بنانے والے بلے باز ہیں ۔ انہوں نے176ویں میچ کی170وین اننگ میں ایسا کیا تھا۔ماسڑ بلاسڑ نے آٹھ سال اور27 کا وقت لیکر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ سچن ٹنڈولکر نے جو 463 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی452 اننگوں میں49 سنچریوں اور96نصف سنچریوں کی مدد سے44.83کی اوسط اور86.23 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ18426 رن بنائے ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔