روہت-شکھر نے آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ’پارٹنر شپ‘ ریکارڈ کی برابری کی

ہندستانی اوپنروں روہت شرما اور شکھر دھون نے آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے کے آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

عمران خان

لندن: ہندستانی اوپنروں روہت شرما اور شکھر دھون نے آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے کے آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

شکھر اور روہت نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو عالمی کپ میچ میں پہلے وکٹ کے لئے 22.3 اوور میں 127 رن جوڑے۔ دونوں کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں یہ چھٹی سنچری شراکت تھی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستانی اوپنروں نے آسٹریلوی اوپنروں گلکرسٹ اور ہیڈن کے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹوں میں چھ سنچری شراکت کرنے کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

ہندستانی اوپنروں نے اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے تلک رتنے دلشان اور کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں پانچ سنچری شراکت کی تھیں۔ ون ڈے کرکٹ میں اوورآل دیکھا جائے تو کیریئر میں سب سے زیادہ اوپننگ شراکت میں رن بنانے کے معاملے میں شکھر اور روہت 103 میچوں میں 4681 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے درمیان 16 سنچری اور 13 نصف سنچری بنی ہیں۔

کسی جوڑی کے کیریئر میں سب سے زیادہ رن شامل کرنے کے معاملے میں شکھر اور روہت 105 میچوں میں 4726 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر ہیں۔ اس صورت میں ہندستان کے سورو گنگولی اور سچن تندولکر 176 میچوں میں 8227 رن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں۔

عالمی کپ میں یہ تیسرا موقع ہے جب کسی اوپننگ جوڑی نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری شراکت کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے گریم ا سمتھ اور اے بی ڈی ولیرس نے 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف 160 رنز اور انگلینڈ کے گراہم گوچ اور ایان باتھم نے 1992 میں آسٹریلیا کے خلاف 107 رنز جوڑے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Jun 2019, 6:37 PM